پنج شنبه 08/می/2025

بیت المقدس

بعض مزید عرب ممالک کے ساتھ بھی در پردہ تعلقات ہیں:لبید

قابض اسرئیل کے وزیر خارجہ یائیر لبید نے دعوی کیا کہ "تل ابیب" کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرنے کے عمل میں ہے مگر انہیں ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا جس طرح امریکا کی معاونت سے اسرائیل نے بحرین ، مراکش اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہیں اس طرح متعدد دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے وار جاری، مزید 42 اموات

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 42 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3500نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں99 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

اسرائیل میں کرونا کے 35 مریض ہلاک،3208نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 35مریض دم توڑ گئے جب کہ 3208 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکی کانگریس نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی فنڈنگ کی مںظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو بھاری اکثریت سے اسرائیل کو اس کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کو جدید بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کیے جانے سے متعلق متنازع بل کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ دو دن قبل ہی کانگریس میں اسرائیل کے متنازع آئرن ڈون کی فنڈنگ کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے اور اس کے وسیع تر اخراجات منصوبے کو زیربحث لایا گیا تھا۔

بینیٹ حکومت اپنے سیکیورٹی اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی: تجزیہ نگار

اسرائیلی سیکیورٹی امور کے ایک ماہر اور سینیر دانشور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت اپنے قیام کے پہلے 100 دنوں کے دوران درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے میں ناکام رہی ، تاہم اس حکومت نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے 30 اموات، ساڑھے چھ ہزار نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اسرائیلی ریاست میں کرونا کے 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 6 ہزار 456 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیتن یاھو کے کرپشن کیس کا ایک گواہ یونان میں طیارہ حادثے میں ہلاک

گذشتہ رات یونان جانے والے چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔ ان میں سے ایک اسرائیلی وزارت مواصلات کا سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیم گروین تھا جو سابق وزیراعظم نیتن یاھو کے کرپشن کیسز میں استغاثہ کا گواہ تھا۔

بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفیر کا تقرر کردیا گیا

اسرائیل نے بحرین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے ایک سال بعد منامہ میں اپنے پہلے سفیر کا تقرر کر دیا ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کے نئے سربراہ کا تقرر

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بدھ کے روز اسرائیل کی انٹرنل انٹیلی جنس سروس’شاباک‘ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہودی بستیوں میں توسیع جاری، حماس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں: بینیٹ

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ وہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کو بڑھانے کے لیے کام کریں گے اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی قیادت کی کوششوں کی مخالفت کریں گے۔