جمعه 02/می/2025

بیت المقدس

سخت گیر صہیونی لیڈرسموٹریچ حکومت میں شمولیت کے لیے قائل

عبرانی میڈیا نے گذشتہ رات ’لیکوڈ‘ پارٹی کی طرف سے پیش کردہ ایک حل کی تفصیلات جاری کی ہیں کہ "مذہبی صیہونی" تحریک کے رہ نما بیزلیل سموٹریچ کو مطمئن کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئی ہیں اور انہیں اسرائیل کی نئی حکومت میں شمولیت کے لیے قائل کرلیا گیا ہے۔

نیتن یاہو اور بن غفیر میں معاملات طے

اسرائیل کے نو منتخب وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور دائیں بازو کی القوۃ الیہودیہ پارٹی کے رہنما ایتمار بن غفیر نے علیحدگی کے قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے یہودی آباد کاروں کو خالی کرائی گئی بستیوں میں رہائش کا حصول آسان ہو جائے گا۔

وزارتوں کے حصول کی جنگ میں نیتن یاھو کوحکومت تشکیل دینے کی دعوت

اسرائیلی صدر نے اتوار کو معزول وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی ہنگامی "جامع مشق” شروع

صہیونی قابض فوج کے ہوم فرنٹ نے سوموارسے جُمعہ تک جامع ہنگامی مشقیں شروع کی ہیں۔

"نیتن یاھو فاشسٹ لیڈر”، اس کی کامیابی سےخوف زدہ ہوں:اولمرٹ

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ وہ کنیسٹ کے حالیہ انتخابات کے نتائج سے پریشان اور مایوس ہیں۔ ان کا کہناہے کہ حالیہ انتخابات کے نتیجے میں "فاشسٹوں کا ایک گروہ" ابھر کر سامنے آیا ہے۔

اسرائیل خانہ جنگی کے دہانے پر کھڑا ہے:سابق سربراہ شن بیٹ

شن بیٹ کے سابق سربراہ یووال ڈسکن نے اسرائیلی ریاست میں ’خانہ جنگی‘ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فرقہ واریت کے سنگین خطرات منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیرمعمولی صورت حال ہے کہ اسرائیل اپنے قیام کے بعد اس نوعیت کی تفریق کا سامنا کررہا ہے۔

اسرائیلی فوجی اڈے کے گودام سے گولیوں سے بھری ہزاروں پیٹیاں غائب

جمعہ کے روز اسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی اڈے کے اندر ایک آرمی اسٹور ہاؤس سے دسیوں ہزار گولیاں غائب ہیں۔

آسٹریلیا کے القدس کے حوالے سے فیصلے پر اسرائیل شدید برہم

کل منگل کوسرکاری عبرانی حکام نے "مغربی بیت المقدس" کو "اسرائیل" کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے سابقہ فیصلے کو منسوخ کرنے کے آسٹریلیا کے تازہ فیصلے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل میں محاذ آرائی سے لبنان کے ساتھ آبی سرحد کی حد بندی خطرے میں

دونوں ممالک کو امریکی ثالث سے حتمی مسودہ موصول ہونے کے بعد لبنان کے ساتھ آبی سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر اسرائیل کا اندرونی تنازعہ سامنے آیا ہے۔

ایک تہائی صہیونیوں کا فوج پرجنگی تیاریوں پر عدم اطمینان کا اظہار

صہیونی رائے عامہ کے ایک نئے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک تہائی صہیونیوں کو یقین ہے کہ اسرائیلی فوج کئی محاذوں پر ہمہ گیر جنگ لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔