سه شنبه 13/می/2025

اخبار فلسطین

حماس نے عالمی برادری سے صیہونی دہشت گرد حکومت کو روکنے کا مطالبہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ عالمی برادری، عرب، مسلمان ممالک اور ان کے عوام اور دنیا کے آزاد عوام پر آج ایک تاریخی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صیہونی دہشت گرد حکومت کو روکنے اور اس کے جرائم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف […]

جنیوا – مرکزاطلاعات فلسطین یورو-میڈیٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 15 پیرامیڈیکس اور فلسطینی ریڈ کریسنٹ اور سول ڈیفنس کے کارکنوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث تمام اسرائیلی اہلکاروں اور افراد کو کٹہرے میں لانےکے لیے فوری کارروائی کرے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ […]

القسام بریگیڈز کا خان یونس میں صہیونی ٹینک پربم حملہ

خان یونس – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے وسطی شہر خان یونس کے مشرق میں سرحدی لائن کے قریب جارحیت کے دوران اسرائیلی ٹینک پر پہلے سے تیار دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے کا اعلان کیا۔ بٹالینز نے ایک فوجی بیان میں کہا […]

فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف لاکھوں ایرانیوں کے مظاہرے

تہران – مرکزاطلاعات فلسطین عالمی یوم القدس کے موقعے پر900 سے زیادہ ایرانی شہروں اور سیکڑوں بڑے دیہاتوں سے لاکھوں ایرانیوں نے جلوسوں میں شرکت کی۔ تہران میں مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں جاری جنگ، علاقائی کشیدگی، یمن، لبنان اور شام پر حملوں اور ایران کے خلاف امریکی […]

نیتن یاہو نے سابق نیول چیف کو ’شین بیت‘ کا نیا چیف مقرر کردیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے پیر کو بحریہ کے سابق کمانڈر ایلی شرویت کو داخلی سلامتی کے ادارے ’شین بیت‘ کا نیا سربراہ مقر کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے: "سات قابل امیدواروں کے ساتھ گہرائی سے انٹرویو […]

یمن میں امریکی جارحیت اور بمباری کا سلسلہ جاری

صنعاء – مرکزاطلاعات فلسطین یمنی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ "امریکی فوج نے صنعا پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ یمنی میڈیا اور پلیٹ فارمز نے اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت کے شمال مشرق میں تقریباً پانچ فضائی حملے دیکھنے کے بعد تین فضائی حملوں میں شمالی صنعا کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت صحت کی […]

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں 48 گھنٹوں میں 80 فلسطینی شہید ، 305 زخمی

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 80 فلسطینی شہید اور 305 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہےکہ عید الفطر کے پہلے دن کل 53 فلسطینی شہید اور 189 زخمی ہوئے۔ انہوں […]

خامنہ ای نے ایران پر حملہ کرنے کی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کا جواب دے دیا

تہران – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران پر حملے کی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کا سخت جواب دینے کا عزم کیا۔ پیر کے روز تہران میں عید الفطر کے خطبہ کے دوران انہوں نے کہا کہ "واشنگٹن اور صہیونی ریاست، ایران پر حملے کی […]

قابض فوج کی جانب سے رفح سے جبری انخلاء کا مطالبہ انسانی صورتحال کو مزید خراب کرتا ہے:وزارت داخلہ

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے سوموار کی صبح فلسطینی شہریوں کو پوری رفح گورنری کو خالی کرنے اور فلسطینی عوام کے خلاف جرائم میں اضافے کے خطرے کے بعد فلسطینی وزارت داخؒلہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے جبری انخلاء کے احکامات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت داخلہ نے پیر […]

غزہ: قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15 طبی اور امدادی کارکنوں کے قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے رفح پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں 15 طبی اور امدادی کارکنوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس وحشیانہ جرم کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں دفتر نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے […]