سه شنبه 13/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی میم یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے، تلمودی رسومات ادا کیں

مقبوضہ بیت المقدس ۔مرکزاطلاعات فلسطین آج جمعرات کے روز درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیسکی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔اس موقعے پر آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوماتادا کیں۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری […]

شام پر نئے اسرائیلی فضائی حملے، دمشق نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا

اسرائیلی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شام پر فضائی حملے کیے جن میں خاص طور پر دمشق کے شمال میں سائنسی تحقیقی مرکز کے اطراف اور حماہ شہر کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بات شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سنا” نے بتائی۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے دمشق میں […]

شام کے شہر درعا پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمی

دمشق – مرکزاطلاعات فلسطین قابض صہیونی فوج نے جمعرات کی صبح شام کے علاقے درعا میں وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔یہ حملہ حمات کے ہوائی اڈے، دمشق کے ہوائی اڈے اور حمص کے دیہی علاقوں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ اس […]

جبالیہ میں ’انروا‘ کی کلینک پر اسرائیلی حملہ تمام سرخ لکیریں پار کرچکا:لازارینی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی پناہ گزینوں کےامدادی ادارے ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے بدھ کے روز ایجنسی کے جبالیہ کلینک پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں تمام سرخ لکیریں بار بار عبور کی گئی ہیں”۔ کمشنر جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی […]

طبی کارکنوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم ہے: اقوام متحدہ

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے 14 طبی اور انسانی ہمدردی کے اہلکاروں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ ’ ایکس‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک […]

دنیا بھر میں صحافیوں کا 70 فیصد قتل عام "اسرائیل” نے کیا ہے:پروٹیکشن کمیٹی

نیویارک – مرکزاطلاعات فلسطین نیویارک میں قائم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ 2024ء میں دنیا کے تقریباً 70 فیصد صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ کمیٹی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک سال کے دوران 85 فلسطینی صحافیوں کے قتل […]

غزہ: دیر البلح میں اسرائیلی گولہ باری میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 فلسطینی شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں قابض اسرائیلی فوج کی فولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں دوپولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے شہر کے مرکز میں […]

قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے رفح شہر میں وسیع پیمانے پر زمینی جارحیت کا آغاز کردیا

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں جاری فوجی آپریشن کے ایک حصے کے طور پر بدھ کے روز رفح شہر میں بڑے پیمانے پر دراندازی اور زمین جارحیت شروع کردی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق یہ جارحیت رفح شہر میں 36 ویں جنگی ڈویژن کی تعیناتی […]

غزہ میں نسل کشی کا 16واں دن، وحشیانہ بمباری میں نیا قتل عام، درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے امریکی اور مغربی مدد اور حمایت کے ساتھ غزہ میں فلسطینی عوام کی منظم نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔غزہ میں 16 دن قبل انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑنے کے بعد دوبارہ فلسطینی […]

یمن پر امریکی حملوں میں متعدد شہری شہید اور زخمی

صنعا – مرکزاطلاعات فلسطین یمن پر امریکی فوج کی تازہ جارحیت میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ یمنی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ یمن پر امریکی فضائی حملوں میں متعدد افراد کی شہادت اور کئی ایک کےزخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ "یمن میں الحدیدہ گورنری کے […]