سه شنبه 13/می/2025

اخبار فلسطین

غزہ میں نسل کشی جاری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ -مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت اپنے19 روز میں جاری ہے جس میں مزید فلسطینیوں کا قتل عام کیا گیا ہے۔ ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیےاور گھروں کو مسمار کیا۔ ہفتے کی صبح سے ہی غزہ کی پٹی میں پرتشدد اسرائیلی حملوں […]

غزہ میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام جاری، مزید 60 فلسطینی شہید ،162 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطینفلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔وزارت صحت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ 18 مارچ 2025 ءسے اب تک شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1,309 ہوگئی ہے جب کہ 3,184 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے […]

صہیونی دشمن کو فلسطینی بچوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا:حماس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمارے بچوں کے خلاف قابض دشمن کے جرائم حدود اور قانون کے تابع نہیں ہیں۔وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینی بچوں کے خون کا حساب ساقط نہیں ہوسکتا۔حماس نے فلسطینی بچوں کے قاتل صہیونی فوجی اور سیاسی لیڈروں کا نام […]

غزہ میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا ایک ملازم اپنے خاندان سمیت شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اس کا ایک ملازم اور اس کے خاندان کے افراد اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔ تنظیم نے "یکم اپریل کی صبح ایک فضائی حملے میں ہمارے ساتھی حسام الولو کی شہادت پر صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔” […]

فلسطینی نسل کشی روکنے کے لیے عالم اسلام فوجی مداخلت کرے: عالمی علما کونسل

ستنبول – مرکزاطلاعات فلسطین انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کا ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان سے مقابلہ کرنا عالم اسلام کے ہر قابل مسلمان کا فرض ہے۔ علماء کونسل نے جمعہ کو جاری کردہ ایک فتویٰ نما بیان میں اس بات کی توثیق کی […]

امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا عمل اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جاری ہے:عبدالملک الحوثی

صنعاء – مرکزاطلاعات فلسطین یمن میں انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں ان کے بیان کے مطابق "اعلیٰ کارکردگی ” کے ساتھ جاری ہیں۔ ایک ویڈیو ٹیپ شدہ خطاب میں الحوثی نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری […]

غزہ پر جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی سطح پرسول نافرمانی کی تحریک کا مطالبہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین دنیا بھر کے سول سائٹی کے کارکنان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کا سلسلہ بند کرانےکے لیے سول نافرمانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں افراد نے ہیش ٹیگ (#Civil_Disobedience_Until_The_genocide_Stops) کے ساتھ عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے جس میں حکومتوں […]

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں دو قراردادیں منظور

جنیوا – مرکزاطلاعات فلسطین جمعہ کو اپنے 58 ویں اجلاس کے اختتام پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی توثیق پر مبنی دو قراردادوں کی منظوری دی۔ ریاست فلسطین کی طرف […]

نیتن یاہو کی حکومت اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کا ذمہ دار ہے:ابو عبیدہ

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ "زندہ دشمن قیدیوں میں سے نصف ان علاقوں میں ہیں جنہیں قابض فوج نے حالیہ دنوں میں خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان قیدیوں کو ان علاقوں […]

شہادت کے اعلان کے 40 روز بعد فلسطینی نوجوان یوسف الاسمر کے اہل خانہ کا اس کے زندہ ہونے کا دعویٰ

نابلس – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ان کی شہادت کے 40 دن بعد غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے یوسف ابراہیم عبداللہ اسمر کے اہل خانہ کو جمعرات کی شام ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ وہ […]