جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں در اندازی کی کارروائی میں ایک بزرگ فلسطینی شہری کو شہید جبکہ دو دوسرے شہری اس کارروائی میں شدید زخمی ہو گئے- حملے میں مزاحمت کرنے والا ایک مجاہد بھی جام شہادت نوش کر گیا-

یو این فلسطینی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجا چار رکنی کمیٹی سے مستعفی ہو جائے

اسرائیل کے زیر تسلط فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسانی حقوق جان جوگارڈ نے عالمی ادارے پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تنظیم‘ خاموش تماشائی بن کر فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے اور انہیں رکوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا نہیں کر رہی-

مصری سرحد سےغزہ اسلحہ سمگلنگ سے متعلق اسرائیلی بیان پر قاہرہ کی مذمت

مصر نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ میں اسلحہ سمگلنگ کی کارروائیوں سے اغماض برتنے سے متعلق بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں دو ٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے-

فلسطینیوں کے درمیان مشروط مذاکرات پر اسماعیل ھنیہ کا ردعمل

فلسطینی وزیر اعظم کی قائمقام حکومت نے فلسطینیوں کے درمیان مذاکرات کی مشروط پیشکش کر نے والوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے خائف عناصر ایسا کر رہے ہیں- اس روش کو ہم دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں-

اسرائیل نے مسجد اقصی کے مراکشی دروازے پر پل تعمیر کی منظوری دے دی

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ صہیونی آثار قدیمہ نے مسجد اقصی کے ایک اہم داخلی راستے‘ مراکشی دروازے ‘ میں سرنگوں کی کھدائی کا کام دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام بنایا ہے- منصوبے کے تحت البراق احاطے اور حرم قدسی کے درمیان ایک نیا پل تعمیر کیا جائےگا-

غزہ میں وزارت داخلہ میں بم دھما کے عباس حکومت نے بھاری معاوضہ دیکرکرائے

مقبوضہ فلسطین میں اسماعیل ھنیہ کی قائمقام حکومت میں وزارت داخلہ کے ترجمان انجینئر ایھاب غصین نے رام اللہ میں مقیم فتح کی قیادت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں امن و امان خراب کرنے کی شر انگیر کوششوں کے باوجود غزہ میں سیکورٹی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے-

متحدہ عرب امارات کا صہیونی وفد کو ویزہ دینے سے انکار

صہیونی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اسرائیلی وفد کو کسٹم بروکر کانفرنس میں شرکت کے لئے ویزہ دینے سے انکار کر دیا- تفصیلات کے مطابق کسٹم بروکرز کی عالمی کانفرنس یو اے ای کے شہر دبئی میں 18اکتوبر کو منعقد ہو گی-

جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر فلسطینی شہری کےسفر کا انوکھا واقعہ

ایک فلسطینی نوجوان نے سنگاپور ایئر لائن کی پرواز ایس کیو119کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کرملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور سے سنگاپور زندہ سلامت سفر کر کے دنیا بھر کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا-

محمود عباس کی فلسطینی اتھارٹی نے مہاجرین کے حق وطن واپسی کا سودا کر لیا

فلسطینی صدر محمود عباس کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت نے عملی طور پر مہاجر فلسطینیوں کے بین الاقوامی طو ر پر مسلمہ حق وطن واپسی سے دست کشی اختیار کر لی ہے-

اولمرٹ – عباس دوستی مغربی کنارے میں اسرائیلی دراندازی رکوانے میں ناکام

قابض اسرائیلی فوج نے 4اکتوبر تا 10 اکتوبر کی درمیانی مدت میں غرب اردن کے گرد ونواح میں 21 بار دراندازی کی-فلسطینی حقوق انسانی مرکز کی طرف سے جاری کردہ حقائق نامےکے مطابق اسرائیلی فوج نے روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد دیہات اور فلسطینی مہاجر کیمپوں میں دراندازیاں کیں -