جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے: اخوا ن المسلمون

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بارے میں غور و فکر کرنے کے حوالے سے خبروں کی اخوان المسلمون نے تردید کی ہے - مصر میں اخوان المسلمون کے پولٹ بیورو کے چیئرمین ڈاکٹر عصام العریان نے واضح کیا ہے کہ اخوان المسلمون اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی -

سابق اسرائیلی وزیر نے اولمرٹ کے دورہ ماسکو کی مذمت کردی

اسرائیل کے سابق وزیر خارجہ سیلفان شالوم نے صہیونی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے دورہ ماسکو پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک’’گھٹیا اقدام‘‘ سے تعبیر کیا ہے- سیلفان شالوم حزب مخالف کی جماعت لیکوڈ کی ٹکٹ پر اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے-

القسام بریگیڈ کا اسرائیلی کشتی پر حملہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح ساحل کے بالمقابل اسرائیلی بحریہ کی کشتی پر مشین گنوں سے حملہ کیا-

گولڈ سٹائن کی قبر کے پاس یہودیوں کا باہمی تصادم

جنوب مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں اور دائیں بازو کی انتہاء پسند یہودی تنظیموں کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہے-

فلسطینی اتھارٹی کی امریکی کانفرنس میں شرکت منفی قدم ہوگا: ابومرذوق

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے نائب چیئرمین سربراہ ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ موسم سرما میں ہونے والی کانفرنس مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی شاہراہ پر ڈالنے کے لیے منعقد نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ بش انتظامیہ کو اس دلدل سے نکالا جائے جس میں وہ عراق میں پھنسی ہوئی ہے-

بلیئر سہہ فریقی کمیٹی کے ذریعے مزاحمت پر شب خون مارنے سے گریز کریں

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے مشرق وسطی میں ثالثی کے لئے روس، امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ پر مشتمل چار رکنی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ ٹونی بلیئر کے فلسطین، اسرائیل اور بین الاقوامی برادری پر مشتمل ایک سہ فریقی سیکورٹی کمیٹی تشکیل دینے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا-

مرکزاطلاعات فلسطین پر پابندی کے خلاف میڈیا و عوامی احتجاج

فلسطینی صدر محمود عباس کے احکامات پر غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مرکز اطلاعات فلسطین پر پابندی عائد کر دی گئی- مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں رہنے والے فلسطینیوں نے شکایت کی ہے کہ فتح کے حکام نے اندرون فلسطین انٹرنیٹ کو سینسر کرنا شروع کر دیا ہے-

رفح کے ساحل پر اسرائیلی کشتیوں کا فلسطینی ملاحوں پر حملہ

اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں نے منگل کی رات رفح کے ساحل سے تھوڑے فاصلے پر فلسطینی ملاحوں پر گولیاں چلائیں اور بارود پھینکا-

عید کے موقعے پر مفاہمت اور یکجہتی کا اظہار کریں :حماس کا پیغام

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) نے فلسطینی عوام ، مسلم اقوام اور عالم عرب کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی ہے -

محمود عباس حکومت اسرائیل سے مذاکرات ،سیکورٹی کوارڈنیشن ختم کرے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیلی حکومت سے ہر قسم کے مذاکرات اور کوارڈینیشن کو فی الفور ختم کر کے فلسطینیوں کے درمیان قومی وحدت کو فروغ دینے کے لئے کام کریں-