جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیل اور یورپی خلائی ایجنسی کے درمیان مذاکرات

فضائی میدان میں تعاون پر اتفاق کے لئے اسرائیلی وزارت خارجہ وزارت، سائنس اور کھیل وثقافت کے یورپی خلائی ایجنسی سے مذاکرات تل ابیب میں شروع ہوگئے ہیں- دونوں فریقوں کے مطابق مذاکرات کا ماحول خوشگوار اور مثبت رہا-

اسرائیل: فوج سے فرار میں اضافہ

فلسطینی مجاہدین کی مسلح کارروائیوں نے اسرائیلی فوج میں خوف وہراس کی فضاء میں اضافہ کردیا ہے، جس کی وجہ سے فوجی خدمات سے فرار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے-

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سات سالہ بچی شہید

غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ ایک سات سالہ بچی شہید ہو گئی- تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے پیر کے روز طولکرم میں عزبہ الجراد نامی ٹاؤن پر دھاوابولا اور فائرنگ کی-

فتح نے شہری حقوق کی تنظیم کو دھمکیاں دے دیں

فتح تحریک نے آزاد فلسطینی تنظیم برائے شہری حقوق کو جامع نجاح میں فلسطینی طالب علم کے قتل کے حوالے سے اپنی رپورٹ نشر کرنے کے بعد دھمکیاں دی ہیں-

غزہ کی پٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں:مشیر اسماعیل ھنیہ

سابق فلسطینی وزیرعلاء الدین اعرج نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی چھوڑنے کے لئے اسرائیل کو درخواست دی ہے- علاء الدین اعرج نے ’’القدس نیٹ ‘‘کو بیان میں کہاہے

فلسطینی صدر کے خلاف پارٹی میں بغاوت

فلسطینی صدر محمود عباس اور فتح پارٹی میں انقلابی ٹولے کے سربراہ محمد دحلان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں- محمد دحلان نے پارٹی کے اندر محمود عباس کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں-

غزہ میں مجرموں کو گرفتار کیا جائے گا

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ہیلیس خاندان کے ہمراہ معاہدہ ہوگیا ہے- جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے گااور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی -

حماس ، اسلامی جہاد میں اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اعلان کیاہے کہ ان کا اسلامی جہاد کے قائدین سے معاہدہ ہوا ہے کہ رفح شہر میں ہونے والے ناپسندیدہ واقعات کو مزید وقوع پذیر نہ ہونے دیا جائے-

ثقافتی تنظیموں نے فلسطین مخالفت پروگرام ناکام بنادیا

اسرائیل کے تعلیمی وثقافتی بائیکاٹ کی فلسطینی مہم (PACBI)نامی تنظیم اور اس سے ملحقہ تمام افراد، تنظیموں اور اداروں نے جو انسانی حقوق کلچر اور آرٹ کے میدانوں میں کام کررہی ہے

اسرائیلی جیلوں میں 360قید فلسطینی بچے

جیل اسٹڈیز سنٹر نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18سال سے کم عمر 360 فلسطینی بچوں کو جیل میں قید کررکھاہے- ان قیدی بچوں میں سے زیادہ تر کوہشرون جیل کے بچوں کے سیکشن میں رکھاگیاہے -