جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیلی فوجی فلسطینیوں پر تشدد کر کے لطف محسوس کرتے ہیں

عبرانی یونیورسٹی کی کمینیکل سائیکولوجسٹ نفار یشائی کرن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی فلسطینی مردوں اور عورتوں پر بھرپور تشدد کرتے ہیں اور اس میں لطف محسوس کرتے ہیں-

اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی تشدد سے ہلاک

بیر شیبہ کے سورو کا ہسپتال میں قیدی محمد العشکار کی موت کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے- نقب اسرائیلی جیل کی پولیس نے خصوصی دستے ’’ناحشون‘‘ کے ہمراہ قیدیوں پر تشدد کیا تھا جس کے بعد اسے شدید زخم آئے اور ہسپتال منتقل کردیا گیا-

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ہمراہ سیکورٹی تعاون خطرناک ہے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے مغربی کنارے کے سیکورٹی اہل کاروں اور اسرائیلی قابض فوج سے کسی قسم کا سیکورٹی کوآرڈینیشن نہ کیا جائے-

ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کے لئے خطرناک ہوگا:یہودی کونسل

جرمنی میں یہودیوں کی سپریم کونسل کی سربراہ شالورنہ کنوبلوخ نے تمام جمہوری ممالک سے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے-

امن کانفرنس کا مقصد مسئلہ فلسطین کے اصولوں کا خاتمہ ہے :اسماعیل ھنیہ

فلسطینی نگران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے نومبر میں منعقد کی جانے والی امن کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لئے میدان تیار کرناہے- ہم کانفرنس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے - کانفرنس میں شرکت غیر حقیقی ہے-

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے قیدیوں پر حملے میں اڑھائی سو قیدی زخمی

شمالی اسرائیل میں صحرائے ناگیوو میں واقع ایک جیل میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی محافظوں کے مابین جھڑپوں میں پندرہ قیدی اور پندرہ محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ کی زیر نگرانی فلسطینی کانفرنس کا بائیکاٹ کریں

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایران میں نمائندہ ڈاکٹر اسامہ عبدالمطیع نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عرب ممالک تاریخی موقف اختیار کریں گے اور اپنے اپنے عوام کی خواہشات کی نمائندگی کرتے ہوئے موسم سرما کانفرنس کا بائیکاٹ کریں گے-

اسرائیل کو ایرانی دھمکیاں سنجیدہ ہیں :سابق سربراہ موساد

اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سابق سربراہ افرایم ہلیفی نے کہاہے کہ تل ابیب کو ایرانی دھمکیاں ٹھوس اور سنجیدگی پر مبنی ہیں، لیکن اسرائیل کو ختم کرنا ناممکن ہے-

عباس ملیشیا کا اسرائیلی فوج کے ہمراہ سکیورٹی تعاون پر حماس کا انتباہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے صدر محمودعباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز کا اسرائیل کےہمراہ سکیورٹی تعاون فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف قراردیا ہے-

حماس نے اسرائیلی جنگی قیدی کی تلاش میں سرگرم نیٹ ورک بے نقاب کردیا

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے زیر انتظام نگراں حکومت نے اسرائیلی جنگی قیدی گیلاد شالت کی تلاش میں سرگرم گروپ کا سراغ لگایا ہے-