جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

اٹارنی جنرل نے اسرائیلی وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست مستردکردی

اسرائیلی اٹارنی جنرل مناخیم مزوز نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی- تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ایک غیر سیاسی تنظیم نے اٹارنی جنرل سے ایک درخواست میں مطالبہ کیا تھا

فلسطین میں سرنگوں کی نگرانی کے لیے موبائل کنٹرول روم نصب

اسرائیلی حکام نے غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں مجاہدین کی جانب سے کھودی جانے والی سرنگوں کی تلاش ا ور نگرانی کے لیے سرحدوں پر موبائل کنٹرول ٹاور اور کنٹرول روم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

واشنگٹن تل ابیب کو دور مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مدد فراہم کریگا

امریکہ نے اسرائیل کو دورفاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے-امریکی ہفت روزے’’ڈیفنس نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن تل ابیب کو جدید ترین میزائلوں کی فراہمی کے علاوہ اسرائیل میں تیار کیے جانے والے Aro IlI میزائلوں کی تیاری میں مدد دینے کا خواہاں ہے

واشنگٹن میں اسرائیلی بری فوج کا سربراہ بطور سفارت کارتعینات

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے بری فوج کے سربراہ بینی گانٹس کو امریکہ میں اسرائیلی سفارت کار مقرر کیا ہے- تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع نے یہ اقدام اسرائیلی آرمی چیف گابی اشنکنازی کی سفارش پر کیا -

لبنان جنگ نے اسرائیل کوبیرونی سرمائے سے محروم کردیا

اسرائیل میں بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے- اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت وترقی کی جانب سے جاری ایک رپوٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اسرائیل کے لبنان پر حملے کے بعد اسرائیلی معیشت پر دور رس منفی اثرات مرتب ہوئے-

عباس اولمرٹ کے درمیان مذاکرات کے نئے دورکا آغاز

فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور رواں ماہ کی چھبیس تاریخ سے شروع ہو گیا ہے- یہ مذاکرات ایسے وقت میں کیے جار ہے ہیں جبکہ اسرائیل نے فلسطین کے مختلف علاقوں میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے-

حماس کیخلاف عباس ملیشیا کا کریک ڈائون، چونتیس گرفتار

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے غرب اردن میں کے نواح میں جاری کریک ڈائون کے دوران بارہ طلبہ سمیت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے چونتیس ارکان گرفتار کرلیے-تفصیلات کے مطابق غرب اردن کے مختلف شہروں میں عباس ملیشیا کی چھاپہ مار کارروائیوں اور حماس کے خلاف

اسرائیلی بمباری سے دو بچے شہید تین شدید زخمی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں اندھا دھند بمباری سے دو بچے شہید جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے بمباری کی

فلسطینی معاشی ناکہ بندی ظالمانہ پالیسی کی نظیر ہے

سوئٹزر لینڈ کے بیرون ملک کام کرنے والے ترقیاتی ادارے ’’سوئٹزرلینڈ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کارپوریشن‘‘ نے غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

مجاہدین کے حملے میں اسرائیلی پولیس افسر سمیت پانچ یہودی زخمی

مجاہدین کے حملے میں غرب اردن کے نواح میں قائم یہودی کالونی پر راکٹ حملوں میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ یہودی زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے صبح کے وقت غرب اردن کی ’’آرئیل‘‘ کالونی پر راکٹ فائر کیے جس سے متعدد مکانوں میں آگ بھڑک اٹھی-