جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

حماس کی اسرائیل سے مذاکرات کرنے کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی صدر محمود عباس کے جنرل سیکرٹری عبد الرحیم کے ان بیانات کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیل سے رابطے اور مذاکرات کررہی ہے- حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے-

اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کے خلاف جدید خفیہ ہتھیار کا استعمال

اسرائیلی جیل انتظامیہ قیدیوں کے خلاف جدید خفیہ ہتھیار استعمال کررہی ہے - النقب جیل میں شہید ہونے والے فلسطینی قیدی کو اسی ہتھیار کے ذریعے شہید کیاگیا-

فلسطینیوں کیخلاف فوجی آپریشن ضروری ہے :اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع ایہود بارا ک نے مسئلہ فلسطین کے فوجی حل پر زور دیا ہے - اسرائیلی ٹی وی نے ایہود باراک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے نشر کیاہے کہ ایہود باراک کے خیال میں فلسطینیوں کے خلاف فوجی آپریشن ضروری ہے -

اولمرٹ عباس ملاقاتیں باعث شرم ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ سے ایک ایسے وقت ملاقاتوں پر تنقید کی ہے کہ جب اسرائیلی قابض فوج فلسطینیوں کے خلاف قتل و غارت گری کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے-

اسماعیل ھنیہ کی اسرائیلی حکومت کے افسران سے ملاقاتوں پر تردید

فلسطین کی نگران حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور اسرائیلی افسران کے درمیان خفیہ ملاقاتوں کی تردید کی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہمراہ کسی قسم کے خفیہ مذاکرات کا امکان نہیں ہے-

ترکی میں بین الاقوامی القدس سیمینار

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں مسئلہ مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے 15سے 17نومبر تک بین الاقوامی سیمینار کاانعقاد کیا جارہا ہے - جس میں عرب ،ترکی اور دیگر ممالک کی 30مسلم اور عیسائی تنظیمیں شرکت کریں گی -

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی سیاسی پردہ پوشی :مشیر المصری

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے پارلیمانی گروپ تبدیلی و اصلاح بلاک کے جنرل سیکرٹری مشیر المصری نے فلسطینی صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرت سے ملاقاتوں پر تنقید کی ہے -

عباس اولمرٹ مذاکرات فلسطینی عوام سے دھوکہ ہے: حماس

غزہ میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نگراں حکومت نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان جاری مذاکرات کو فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا-

حماس کے زیر اہتمام سو جوڑوں کی اجتماعی شادی

ایک طرف فلسطین میں اسرائیل نے معاشی ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اور دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطینیوں کے غم غلط کرنے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مصروف ہے-

اسرائیلی جارحیت میں سات فلسطینی شہید، مجاہدین کی بدلہ لینے کی دھمکی

غزہ اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے سات فلسطینی شہید ہوگئے- تفصیلات کے مطابق قابض افواج نے جمعہ اور ہفتہ کی شب غزہ کے شمال میں الشجاعیہ کے علاقے میں مارٹر گولوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا-