جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیل آرمی کی جارحیت چار پولیس اہلکار شہید

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی پولیس کے چار اہلکار شہید ہوگئے-

موریتانیہ کے عوام اسرائیل سے تعلقات کے خلاف ہیں

موریتانیہ کے صدر محمد ولد شیخ عبد اللہ نے کہا ہے کہ موریتانوی عوام اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے ہرگز حامی نہیں

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی غزہ پر مزید پابندیوں کی مخالفت کردی

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مزید اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کی ہے- اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون کی ترجمان میچل مونٹانے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر مزید پابندیوں کی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے-

حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)

حماس کے بانی شیخ احمد یاسین کے (حالات زندگی)احمد اسماعیل یاسین 1938ء میں غزہ کے جنوب میں واقع جورہ کی بستی میں پیدا ہوئے- آپ 1948ء کی جنگ کے بعد اپنے خاندان والوں کے ہمراہ غزہ آگئے-

مصر اور حماس کے درمیان تعلقات کی بہتری پر اسرائیل کی پریشانی

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور مصر کی حکومت کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر اسرائیل نے سیاسی اور فوجی دونوں سطح پر پریشانی کا اظہار کیا ہے اسرائیلی حکومت نے قاہرہ پر ایک دفعہ اس الزام کا اعادہ کیا ہے

دمشق میں مجوزہ قومی فلسطین کانفرنس

امریکی اسرائیلی سازشوں کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے شام کے دارالحکومت دمشق میں 7سے 9نومبر تک فلسطینی قومی کانفرنس کاانعقاد کیا جا رہاہے-اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے پولٹ بیورو رکن محمد نزال نے کہا ہے کہ دمشق کانفرنس فلسطینی سیاسی طاقتوں کا بہت بڑا مظاہرہ ہوگا

دمشق میں کانفرنس کو ناکام بنانے کے لئے محمود عباس نے وفد بھیج دیا

فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین محمود عباس نے فلسطینی اتھارٹی کے تین اعلی عہدیداران کو شام روانہ کیا ہے تاکہ فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کے دمشق میں ہونے والے اجلاس کے انعقاد پر پابندی لگائی جاسکے

غزہ میں جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی شہید،دواسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوجی حملے کے دوران غزہ میں جھڑپیں ہوئیں، ان جھڑپوں کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں سے دوقسام بریگیڈ کے مجاہد تھے جبکہ تیسرا شخص فلسطینی شہری تھی، اسرائیلی ریڈیو نے تسلیم کیا ہے

فلسطین میں توانائی فراہمی میں کمی نقصان دہ ہے :جمال الحذری

فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن جمال الحذری نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں توانائی کی فراہمی محدود کرنے اور برقی رو معطل کرنے کی شدید مذمت کی ہے

اسرائیل نے زیتون کے درختوں کو تباہ کردیا

اسرائیلی فوج وسیع پیمانے پر بلڈوزر لے کر آتی ہے تاکہ متنازعہ اسرائیلی دیوار کے راستے میں رکاوٹ بننے والے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کر رکھ دے -