یکشنبه 11/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے بوڑھے فلسطینی کو تشدد کر کے شہید کردیا

اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیرزیت گاؤں میں پچپن سالہ فلسطینی زیاد راشد کو پر وحشیانہ تشدد کر کے شہید کردیا-

مزاحمت کاروں کا اسرائیلی پیادہ افواج پر گھات لگا کر حملہ، 7 زخمی

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے سات اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے- اس کارروائی میں حماس کا ایک کمانڈر بھی شہید ہوگیا-

مزاحمتی گروپوں کا اسرائیل کے خلاف جہاد جاری رکھنے کا عزم

اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرنے کے لیے عسکری گروپوں نے عرب ممالک سے اسرائیل کے خلاف جہاد کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے-

عباس ملیشیا کا حزب التحریر کے جلسے پر لاٹھی چارج، چار گرفتار

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے حزب التحریر کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا- گرفتار شدگان پر الزام ہے کہ وہ انا پولیس کانفرنس کے خلاف پمفلٹ تقسیم کررہے تھے-

اسرائیلی حملے میں 3 فلسطینی شہید 4 زخمی گیارہ گرفتار

شمالی غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے- تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے دو مجاہد بھی شہید ہوگئے-

سیاسی اور سماجی تنظیموں نے قومی اصولوں سے دستبرداری کے فیصلے کومسترد کردیا

غزہ میں سیاسی،مذہبی اور سماجی تنظیموں نے امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس میں قومی اصولوں پر دستبرداری کو مسترد کردیا ہے- سیاسی اور سماجی تنظیموں نے کانفرنس میں فلسطینیوں کے حق واپسی، آزاد ریاست اور تمام قیدیوں کی رہائی کو بنیادی مطالبات قرار دیا -

مشرق وسطی امن کانفرنس میں شرکت فلسطین پر قومی موقف سے انخراف ہے

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سیکرٹری خارجہ امور ریاض محمد خان کو مشرف حکومت کی طرف سے نام نہاد امریکہ فنڈڈ ـ ’’مشرق وسطی کانفرنس‘‘ ـ اولس میری لینڈ امریکہ میں بھجوانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے-

القدس کے اسلامی آثار ختم کرنا معاہدوں کی خلاف ورزی ہے :الجزائری وزیراعظم

الجزائر کے وزیراعظم عبدالعزیز بلخادم نے مسجد اقصی کے اسلامی آثار کو ختم کرنے کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے-

قومی حقوق سے دستبرداری اور اسرائیل کو تسلیم کرنا عباس کی تاریخی غلطی ہوگی: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے رکن ڈاکٹر یحیی موسی نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس فلسطینی قوم کے مستقبل کاسودا کرنے جارہے ہیں-

راہداریوں کی بندش ، فلسطینیوں کی زندگی اجیرن

فلسطین پر مسلط اسرائیلی ناکہ بندی سے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے- فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران علاج نہ ہونے کی وجہ سے بیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-