یکشنبه 11/می/2025

اخبار فلسطین

امن کانفرنس میں فلسطینی عوام کا نمائندہ وفد شامل نہیں ہے

انڈونیشیا کی پارلیمانی خارجہ کمیٹی نے مشرق وسطی امن کانفرنس کے انعقاد پر تنقید کی ہے - کمیٹی کے رکن متمم الاولی نے امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر اناپولس میں منعقدہ امن کانفرنس کو غیر قانونی قرار دیا ہے-

زخمی مزاحمت کاروں کو انسانی ڈہال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف

اسرائیلی ٹی وی نے قابض افواج کی جانب سے مزاحمت کاروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف کیا ہے-

تین ہزار فلسطینی طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ

غزہ کی پٹی کی حصار بندی کے باعث تین ہزار کے قریب طلبہ و طالبات سرحد میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے-

انا پولیس کانفرنس ،عرب ممالک تعلقات جلد بحال ہوجائیں گے :اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ نے کہا ہے کہ عرب ممالک انا پولس میں ہونے والی کانفرنس کے اختتام پر عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا آغاز کردیں گے-

انا پولیس کانفرنس کے خلاف فلسطین بھر میں مظاہرے جاری

فلسطین بھر میں امریکہ میں منعقدہ امن کانفرنس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے- تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز غزہ اور غرب اردن کے کئی شہروں میں شہریوں نے اناپولیس کانفرنس کے خلاف احتجاج جاری رکھا-

عباس ملیشیا کا صحافیوں پر حملہ، کئی گرفتار

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے رام اللہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں پر حملہ کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا-

عرب ممالک کی اناپولیس کانفرنس میں شرکت اجتماعی قتل کے جواز کے مترادف ہے

امریکہ میں منگل کے روز منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس میں ڈیڑھ درجن کے قریب ممالک سمیت درجنوں وفود نے شرکت کی- عرب تجزیہ کار اس کانفرنس کو فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی کھلی سازش قرار دے رہے ہیں-

فلسطینی ایک انچ یہودی قبضے میں نہیں دیکھنا چاہتے، ایک ریاست کیسے تسلیم کریں گے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنماء اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے امریکہ میں منعقد امن کانفرنس کو فلسطینی عوام کے خلاف دھوکہ دہی قرار دیا-

انا پولیس کانفرنس صدر بش کا اسرائیل کو بطور یہودی ریاست تسلیم کرانے پر زور

امریکی ریاست میری لینڈ میں منعقدہ مشرق وسطی امن کانفرنس میں امریکی صدر نے عرب ممالک اور خطے کے دیگر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بطور یہودی ریاست کے تسلیم کرلیں- صدر بش کی زیر صدارت اجلاس میں سولہ عرب ممالک سمیت ساٹھ سے زائد وفود نے شرکت کی-

فلسطینیوں کے واپسی کے حق سے دستبرداری حرام ہے: شیخ عکرمہ کا فتوی

بیت المقدس و فلسطین کے سابق مفتی اور فلسطین کی اسلامی اتھارٹی کے چیئرمین شیخ عکرمہ صبری نے فتوی جاری کیا ہے کہ فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی کے حق کو ترک کرنا ممنوع ہے-