دوشنبه 12/می/2025

اخبار فلسطین

نومبر میں اسرائیلی حملوں میں 32 شہری شہید

گزشتہ ماہ نومبر میں اسرائیلی افواج کی ریاستی دہشت گردی میں 32 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا-

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کا گرین سگنل دے دیا

اسرائیلی وزیر اعظم نے مشرق وسطی امن کانفرنس سے واپسی کے بعد فوج کو غزہ پر حملے کا گرین سگنل دے دیا ہے-

مساجد کا محاصرہ کر کے حزب التحریر کے کارکنان کی گرفتاریاں ایک شہید

فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے طولکرم میں متعدد مساجد کا محاصرہ کر کے حزب التحریر کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا-

فلسطینیوں کا اسرائیلی پولیس کو اپنے جال میں پھنسا کر حملہ

مقبوضہ فلسطین میں شہریوں نے اسرائیلی پولیس کو اپنے جال میں پھنسا کر حملہ کیا-

کانفرنس مخالف مظاہرین پر تشدد کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے اناپولیس مخالف مظاہرین صحافیوں پر تشدد اور الخلیل شہر میں ایک فلسطینی کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے-

اناپولیس میں محمود عباس کی تقریر سے فلسطینی تنازعے کو دھچکا لگا: طاہر نونو

فلسطینی اتھارٹی کی نگران حکومت نے اناپولیس کانفرنس کے آغاز میں کی گئی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی تقریر پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ اس تقریر میں فلسطینیوں کی تاریخ اور جدوجہد کو مسخ کیا گیا-

صدر عباس اللہ اور اس کے رسول سے خیانت کے مرتکب ہو رہے ہیں: حزب التحریر

فلسطین میں حزب التحریر نے صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی پالیسیوں کو اللہ اور اس کے رسول سے خیانت قرار دیا ہے-

عباس ملیشیا کا حماس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین گرفتار

غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-

فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون خطرناک حدتک پہنچ گیا: ھنیہ

غزہ میں حماس کے نگراں وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے-

برطانیہ کا محمود عباس کے لئے نصف بلین ڈالر دینے کا اعلان

برطانوی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمودعباس کے سیکورٹی حکام کے لئے نصف بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا -