دوشنبه 12/می/2025

اخبار فلسطین

اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر کے معائنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ

اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب رکن جمال زحالقہ نے اسرائیلی ایٹمی ری ایکٹر دیموناکے باعث فضا پر پڑنے والے اثرات اور ملک میں محسوس کئے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کے حوالے سے بین الاقومی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے-

اسرائیلی عدالت نے غزہ کو ایندھن کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے کو قانونی قرار دیدی

اسرائیلی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے غزہ کو ایندھن کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے کو قانونی قرار دیا ہے-

مزاحمت کے خلاف بڑے آپریشن کے لیے عباس ملیشیا نے اسرائیل سے بھاری اسلحہ مانگ لیا

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز کی جانب سے غرب اردن اور دیگر علاقوں میں مزاحمت کشی کے لیے اسرائیل سے بھاری توپ خانہ اور دیگر اسلحہ مانگ لیا ہے-

430فلسطینی رہا،50گرفتار

اسرائیلی قابض انتظامیہ نے 430 ایسے فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے جنہوں نے کم و بیش اپنی سزائیں پوری کرلی ہیں اور جن کو سال 2008ء میں رہا ہوجانا تھا، علاوہ ازیں جو بیس گھنٹوں میں 50 فلسطینی گرفتار کرلئے گئے ہیں -

اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ میں چار مجاہدین شہید

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو قسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے تین افراد اس وقت شہادت پا گئے کہ جب ان کی اسرائیلی خصوصی دستوں سے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لحیہ کے مقام پر جھڑپ ہوئی -

غزہ پر حملہ اسرائیل کے خاتمے کا نکتۂ آغاز ہوگا: ڈاکٹر یونس

فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن اور اصلاح و تبدیلی بلاک سے تعلق رکھنے والے حماس کے راہنماء ڈاکٹر یونس العستال نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی دستوں نے غزہ کی پٹی پر حملہ کیا تو اس کے بدترین نتائج برآمد ہوں گے اور فلسطینی ’’صہیونی عزائم کو خاک میں ملادیں گے-

اسرائیلی شہریوں کو میزائل حملوں سے بچنے کی کی حفاظتی تدابیر

اسرائیلی حکومت نے میزائل حملوں سے بچنے کی حفاظتی تدابیر شہریوں میں تقسیم کرنا شروع کردی ہیں- داخلی محاذ کی قیادت یہ تدابیر تمام گھروں تک پہنچائے گی-

غزہ کو بجلی کی سپلائی میں کمی

اسرائیل کے اٹارنی جنرل مینی مزوز نے غزہ کی پٹی کو بجلی کی سپلائی میں کمی کا اعلان کیا ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ کو بتدریج بجلی کی سپلائی میں کمی کی جائے گی-

اسرائیلی افواج فدائی حملوں کے مقابلے کے لیے تیار ہے

اسرائیل کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل غابی اشکنازی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر حماس کے میزائل حملوں کو روکنے کے لیے تمام طاقت بروئے کار لائیں گے-

اسرائیل میں عربوں کے ہاں بچوں کی ولادت کا تناسب یہودیوں سے زیادہ ہے

اسرائیلی آبادی کا ایک تہائی 17 سال سے کم عمر بچوں پر مشتمل ہے- اسرائیل میں بچوں کی تعداد 23 لاکھ 65 ہزار 9 سو ہے