دوشنبه 12/می/2025

اخبار فلسطین

صحافیوں کو گھرے میں لے کر اسرائیلی افواج کی فائرنگ

قابض اسرائیلی افواج نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی کورننگ کرنے والی صحافتی ٹیم کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کی اور ان پر توپ کا گولہ بھی داغا- ٹیم کے ارکان معجزانہ طور پر اس حملے میں بال بال بچ گئے-

غزہ میں شدید لڑائی، آٹھ فلسطینی شہید، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر گزشتہ جون کے بعد حماس کے حکومت سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا حملہ کیا ہے-

عباس ملیشیا حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کا دست بازو بن گئی

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی حکام بھی اسرائیلی افواج کے ساتھ تعاون کررہے ہیں-

37 فیصد یہودیوں نے مشرق القدس کو تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

اسرائیل میں 37 فیصد یہودی آباد کاروں نے مشرق القدس کو فلسطینیوں کے درمیان تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے-

محمود عباس بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کریں:اسماعیل ھنیہ

فلسطینی اتھارٹی کے نگران وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے رام اللہ میں موجود فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو غیر ملکی دباؤ سے نکالیں اور فتح و حماس کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ غیر مشروط طور پر شروع کریں-

غزہ کی پٹی پر حملہ، محمود عباس کے اسرائیل سے مذاکرات بے نتیجہ :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، اسرائیلی حکام سے ملاقات پر مصر ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملہ کردیا ہے-

اسرائیلی جارحیت ، چار فلسطینی شہید دو صحافی شدید زخمی

اسرائیلی افواج نے جنوبی اور شمالی غزہ میں میزائل حملہ کر کے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ،شہداء کا تعلق جہاد اسلامی سے ہے-

اسرائیلی حکومت نے 150 فلسطینی شہداء کی لاشیں خفیہ قبروں میں دبا رکھی ہیں

اسرائیلی حکومت نے 150 فلسطینی شہداء کی جسد خاکی کو دبانے کے لیے خفیہ قبریں کھود رکھی ہیں-

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے مذاکرات شروع کردیئے

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے مذاکرات بڑھانے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا-

اسرائیل سے جنگ بندی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: جہاد اسلامی

فلسطینی عسکری تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل سے روابط اور جنگ بندی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے-