سه شنبه 13/می/2025

اخبار فلسطین

فتح اورحماس کے درمیان صلح کے لئے عرب ممالک کی کوششیں تیز

یمن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے نمائندے جمال عیسی نے کہاہے کہ عرب نمائندے اور بین الاقوامی مصالحت کار،حماس سے بارہا رابطے کرچکے ہیں تاکہ حماس اور فتح کے درمیان پائی جانے والی چپقلش کو ختم کیاجاسکے -

عوامی محاذ نے فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے کی مخالفت کردی

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے نقشہ راہ پر عمل کے ذریعے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کو غیر مسلح کرنے کی فلسطینی اتھارٹی کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے

غرب اردن میں حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات پر پابندی

فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے 20 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے-

غزہ میں صرف مجرموں کو گرفتار کیا گیا :حماس

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ غزہ میں گرفتار مجرموں اور مغربی کنارے میں سیاسی انتقام کی بنا پر گرفتاریوں کوایک پلڑے میں رکھنا درست نہیں ہے-

فلسطینی قیدیوں نے حماس کا یوم تاسیس جیل میں منایا

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے بیسویں یوم تاسیس کے حوالے سے اسرائیلی جیل ’’نقب‘‘ میں تقریبات منعقد کی گئیںگزشتہ روز جیل میں قید سینکڑوں قیدی جیل کے احاطے میں جمع ہوئے -

حماس کے خلاف طاقت کا استعمال جاری رکھیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں-

محمود عباس اسرائیل سے مذاکرات ختم کریں: جہاد اسلامی

فلسطین میں عسکری تنظیم جہاد اسلامی نے صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے بے سود مذاکرات کا سلسلہ روک دیں-

حماس کی ریلی میں القسام بریگیڈ کی خواتین کی شرکت

غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی منعقدہ ریلی میں عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی خواتین اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی-

غزہ :معاشی ناکہ بندی کے باعث شہداء کی تعداد چالیس ہوگئی

غزہ میں اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے باعث دو مزید فلسطینی شہید ہوگئے-

غزہ کی ابتر انسانی صورت حال پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے باعث ابتر انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-