پنج شنبه 08/می/2025

اخبار فلسطین

گھروں پر فائرنگ اور گرفتاریاں،قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جارحیت تیز کردی

مغربی کنارے – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے میں چھاپہ مار کارروائی اور گرفتاری کی مہم شروع کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا گیا. اس دوران قابض فوج نے طولکرم میں ایک مکان پر بمباری جب کہ کئی محاذوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ قلقیلیہ میں […]

ایتمار بین گویر کا سخت پہرے میں یہودی شرپسندوں کے ہمراہ مسجد ابراہیمی پر دھاوا

الخلیل – مرکزاطلاعات فلسطین اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی پر دھاوا بول دیا۔ اس موقعے پر قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔قابض اسرائیلی فوج نے اس دوران مسجد کو مسلمان نمازیوں کے لیے بند […]

اسلامی نظریاتی کونسل کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اسلام آباد ۔ ایجنسیاں پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی منگل کو مسلمانوں سے ان تمام مصنوعات اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے کہ جو کسی بھی طرح اسرائیل کو مالی فائدہ پہنچا رہی ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب نعیمی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا […]

غزہ : وزارت صحت کی طرف سے نسل کشی کے دوران 1400 طبی کارکنوں کی شہادت کی تصدیق

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف امریکی حمایت سے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی فلسطینی نسل کشیکشی کے دوران 1,400 طبی کارکن شہید ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کو ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک […]

اقوام متحدہ کی تنظیم کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت میں بکھر چکی اور یہ ادارہ مفلوج ہوچکا ہے:البانیز

لندن – مرکزاطلاعات فلسطین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کو نسلی صفائی سے بچانے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔ یہ نسل کشی مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیل رہی ہے۔ انہوں نے اس بات […]

فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کردہ "مارڈ” روبوٹ قابض اسرائیلی فوج کے حوالے

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ تیار کرنے کے لیے تقریباً نصف سال سے کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ہر جنگی کمانڈر کی فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔ فوج نے اس نظام کے لیے نام "جینی” کا انتخاب […]

مسجد ابراہیمی پر دھاوائے یہودیوں کے جرائم کے خطرناک حد تک اضافے کی علامت ہیں: عبدالرحمان شدید

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما عبدالرحمٰن شدید نے زور دے کر کہا ہے کہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کی طرف سے الخلیل میں مسجد ابراہیمی پر حملہ اسلامی مقدس مقامات کے خلاف مزید اور خطرناک اضافہ ہے۔ اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے انتہا […]

یہودی آباد کاروں نے اریحا میں وادی قلط میں بکریوں کا ریوڑ چوری کر لیا

اریحا ۔ مرکزاطلاعات فلسطین یہودی آباد کاروں نے شمالی غرب اردن کے علاقے اریحا میں وادی قلط میں ایک نوجوان چرواہے پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اور اس کی اڑھائی سو کے قریب بکریاں اور بھیڑیں چوری کرلیں۔ البیدر آرگنائزیشن فار دی ڈیفنس آف بیدوین رائٹس نے ایک بیان میں کہا کہ آباد کاروں […]

مالدیپ کے صدر نے اسرائیلیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین مالدیپ کے صدر محمد معیز نے منگل کے روز اسرائیلیوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے کی منظوری دی ہے۔ مالدیپ کے ایوان صدرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلیوں پر پابندی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کے جواب میں بحر ہند کے جزیرہ […]

امریکہ: فلسطینی طالب علم کو نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کر لیا گیا

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین امریکی حکام نے نیو یارک سٹی کی کولمبیا یونیورسٹی میں ایک دوسرے فلسطینی طالب علم کو غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خلاف اس کے موقف پر گرفتار کر لیا ہے۔ اٹارنی لونا ڈروبی نے بتایا کہ ان کے مؤکل محسن المہدوی کو امریکی شہریت کے لیے درخواست دینے کے لیے […]