پنج شنبه 08/می/2025

اخبار فلسطین

قیدیوں کا مسئلہ ہمارے قوم اور مزاحمت کی اولین ترجیح ہے: اسیران میڈیا

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی اسیران انفارمیشن آفس نے فلسطین میں اسیران کے قومی دن کے موقعے پرجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قیدیوں کا مسئلہ ہماری عوام کی ترجیحات اور ان کی بہادرانہ مزاحمت میں سرفہرست رہے گا۔ ان کی آزادی کے لیے ہماری جنگ ہر طرح سے جاری رہے گی۔ فلسطینی مزاحمت […]

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی نوجوان بہیمانہ تشدد سے شہید

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین غرب اردن کےشمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے سیرن مصعب حسن عدیلی کل رات سوروکا ہسپتال میں دم توڑ گیا جس سے قیدیوں کی تحریک کے شہداء کی فہرست میں اضافہ ہوا۔ یہ شہادت غاصب اسرائیلی جیل کے نظام کی جانب سے جاری نسل کشی کے آغاز سے […]

’عید فسح‘ کے پانچویں روز سیکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین یہودیوں کی نام نہاد ’عیدفسح‘ کے مسلسل پانچویں دن جمعرات کی صبح سینکڑوں انتہا پسند آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح کےوقت 590 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے […]

صنعاء میں النہضہ محلے پر امریکی بمباری میں ایک یمنی شہری شہید

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین یمن کی حوثی مزاحمتی تنظیم سے وابستہ میڈیا ذرائع کے مطابق دارالحکومت صنعاء کے وسطی علاقے الثورہ ضلع کے النہضہ محلے پر امریکی فضائی حملے میں ایک یمنی شہری مارا گیا۔ المسیرہ ٹی وی کے مطابق صنعاء پر امریکی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک 12 […]

قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں خان یونس کی ایک خیمہ بستی میں قتل عام ایک درجن فلسطینی شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین بدھ کی شام غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ایک خیمہ بستی پر کی گئی صہیونی فوج کی فضائیجارحیت میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے ابو الروس خاندان سے تعلق رکھنے […]

القسام بریگیڈ نے غزہ شہر کے مشرق میں 3 اسرائیلی ٹینک تباہ کردیے

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے مشرقی غزہ شہر میں التفاح محلے کے مشرق میں تین اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں تباہ کردیا ہے۔ القسام نے بتایا کہ ہمارے مجاھدین نے غزہ شہر کے مشرق میں التفاح محلے کے […]

جارحیت روکنے کی ضمانت نہ دینے والی جنگ بندی کی کوئی تجویز قبول نہیں کریں گے:خالد القدومی

تہران – مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے تہران میں مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی کوئی بھی تجویز جو ہمارے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کرتیار نہیں کی گئی قابل عمل نہیں ہوگی۔ منگل کو تہران میں تنظیم برائے دفاع فلسطینی عوام کی طرف سے منعقدہ […]

غزہ میں دشمن کے قیدیوں کے شواہد جمع کرنے والا غدار جاسوس گرفتار کرلیا

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین ایک مزاحمتی سکیورٹی افسر نے انکشاف کیا ہےکہ قابض فوج کے ساتھ رابطے اور غزہ میں دشمن کے قیدیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں ملوث ایک غدار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ قابض صہیونی فوج کے انٹیلی جنس حکام سے رابطے میں تھا […]

غزہ میں ادویات کی شدید قلت مریضوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے:اونروا

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ادویات اور طبی سامان کی شدید قلت مریضوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ’یو این آر ڈبلیو اے‘ نے بدھ کے روز ایک بیان میں […]

نیتن یاہو کے استقبال کے بعد عالمی فوجداری عدالت کا ہنگری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

دی ہیگ – مرکزاطلاعات فلسطین بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کہا ہےکہ اس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گرفتاری کی عدالت کی درخواست پر عمل نہ کرنے پر ہنگری کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہنگری سے درخواست کی ہے کہ وہ 23 مئی تک عدالت […]