جمعه 02/می/2025

اخبار فلسطین

مولانا فضل الرحمان کا 27 اپریل کو لاہورمیں غزہ کے حق میں ملین مارچ کا اعلان

اسلام آباد: مرکزاطلاعات فلسطین ۔ ایجنسیاں جمعیت علمائے اسلام’ف‘ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27اپریل کولاہور میں غزہ کے حق میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نےکراچی میں بہت بڑا ملین مارچ کیا، اس حوالے سے […]

غزہ میں بچے غذائی قلت کے بدترین مراحل سے گذر رہے ہیں:وزارت صحت

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی ناکہ بندی کے باعث لاکھوں بچے بدترین انسانی ماحول اور غذائی قلت کے باعث قحط جیسے حالات سے گذر رہے ہیں۔ غزہ کے ناصر کمپلیکس میں […]

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت 24 گھنٹوں میں 39 فلسطینی شہید،105 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 39 شہداء کے جسد خاکی اور 105 زخمیوں کو لایا گیا۔ وزارت صحت نے بدھ کے روز اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک غزہ […]

جنین: اسرائیلی فوج نے ایک بچے کو گولی مار کر شہید کردیا

جنین – مرکزاطلاعات فلسطین مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین میں بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے ایک بچے کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے ایک 12 سالہ شہید کا جسد خاکی جنین کے قریب الیامون میں واقع الھدف میڈیکل […]

یمنی مزاحمتی فورسز کا حیفا اور یافا میں قابض اسرائیلی اڈوں پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملے

صنعاء – مرکز اطلاعات فلسطین یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی میزائل فورس نے ایک ہائیپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے حیفا کے علاقے میں صہیونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔ یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ […]

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں الدرہ چلڈرن ہسپتال کا سولر سسٹم تباہ کردیا

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ شہر کے مشرق میں واقع الدرہ چلڈرن ہسپتال کی چھت پر نصب سولر پینلز بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ہسپتال کا بجلی کا واحد نظام تباہ ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب […]

حماس کا فلسطینی مرکزی کونسل سے قومی اتحاد کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ

مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ اس نازک وقت میں فلسطین کی مرکزی کونسل کا اجلاس نسل کشی کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متحد قومی پوزیشن قائم کرنے کا ایک حقیقی موقع بن سکتا ہے جو صہیونی دشمن غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف جاری […]

قابض اسرائیلی فوج کی رام اللہ اور شمالی مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاری مہم

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح سویرے مغربی کنارے میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی وسیع پیمانے پر مہم شروع کی، جس میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں کوبر پر چھاپے […]

سیکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مقدس مقام کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسطین سینکڑوں آباد کاروں نے آج بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب فلسطینی مذہبی جماعتوں نے قبلہ اول کے ساتھ ربط مزید مضبوط بنانے اور یہودی بلوائیوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا […]

غزہ کے قبائل کا عالمی اور عرب اداروں سے غزہ کو فوری امداد کی فراہمی کا مطالبہ

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں فلسطینی قائل نےتمام بین الاقوامی اور عرب اداروں سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر عائد پابندی فوری طور پر ہٹانے اور امداد کی فراہمی فوری طورپر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں قبائلی امور کے اعلیٰ کمیشن کے […]