جمعه 15/نوامبر/2024

مکالمہ

پوری دنیا بھی خلاف ہو اسرائیل کے سامنے نہیں جھکیں گے

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد روس کی سرکاری دعوت پر جمعرات کو ماسکو پہنچا۔ یہ دورہ اپنی زمانی اہمیت کے اعتبار سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

فلسطینی اراضی کے الحاق کا مقابلہ صرف مسلح مزاحمت سے ممکن ہے: ابو مرزوق

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ موسیٰ ابو مرزوق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اسرائیل میں شامل کرنے کے ظالمانہ اور غاصبانہ پروگرام کا مقابلہ صرف مسلح مزاحمت سے ممکن ہے۔

اقوام عالم غاصب اسرائیل سے دوستی مسترد کریں: خالد القدومی

ایران میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ مندوب ڈاکٹر خالد القدومی نے عرب اور مسلمان اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کے منصوبوں کو مسترد کردیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور ایران کے مابین گہری تزویراتی تعلقات ہیں۔

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق امن منصوبوں کو دفن کردے گا:وصفی قبہا

فلسطین کے سابق وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا نے کہا ہے کہ اس غرب اردن، وادی اردن اور بحر مردار کے علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری صہیونی ریاست کے ساتھ امن مذاکرات کا ڈھونگ

غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق روکنے کیلئے حماس تمام وسائل استعمال کریگی

اسلامی تحریک مزحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کےرکن حسام بدران نے کہا ہے کہ حماس غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل کا حصہ بنانے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے جرائم سے قوم تنگ آچکی ہے۔ غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے شہریوں کو بھی پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کا یہ طرز عمل قطعا ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

متنازع ڈرامہ سیریز’ام ھارون’ کویتی رائے عامہ پراثرانداز نہیں ہوسکتا

کویت میں یوتھ برائے القدس رابطہ گروپ کے چیئرمین اور معروف سماجی کارکن طارق الشایع نے کہا ہے کہ متنازع ٹی وی ڈرامہ 'ام ھارون' کویتی عوام کے اجتماعی سوچ اور رائے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ ان کاکہنا ہے کہ 'ام ھارون' میں فلسطین سے متعلق تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر اور مسخ کرکے پیش کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ کویتی عوام کی اجتماعی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا کیونکہ کویت آج بھی قضیہ فلسطین کا حامی اور بڑی مزاحمتی قوتوں کا میزبان ہے۔

میرے والد بے قصور ہیں، شاہ سلمان ان کی رہائی کا حکم صادر کریں

سعودی عرب میں ایک سال سے قید فلسطینی رہ نما اوراسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے رُکن ڈاکٹر محمد الخضری کی صاحب زادی می الخضری نے کہا ہے کہ میرے والد بے قصور ہیں۔ میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اپیل کرتی ہوں کہ انہیں فوری طورپر رہا کریں۔

قیدیوں کے تبادلے کی نئی ڈیل نہ ہوئی تو ذمہ دار اسرائیل ہو گا:

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے شعبہ اسیران کے انچار موسیٰ دودین نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی نئی ڈیل نہیں طے پاتی تواس کی تمام ذمہ داری صہیونی ریاست اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرعاید ہوگی۔

دنیا کو غزہ میں طبی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی: ڈاکٹرعبدالناصر

عالمی ادارہ صحت کے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ڈائریکٹر عبدالناصر صبح نے غزہ میں مقامی انتظامیہ کی طرف سے کرونا کی وباء کی روک تھام کے لیے اقدامات اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے

‘سنچری ڈیل’ بم کی طرح خطرناک، مزاحمت سے ناکام بنائیں گے’

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سینیر رہ نما اور جماعت کے خارجہ امور کے انچارج ڈاکٹر ماہر صلاح نے امریکا کے بدنام زمانہ امن منصوبے'صدی کی ڈیل' کو بم سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سازش کو فلسطینی قوم اور حماس مزاحمت کی طاقت سے ناکام بنائیں گی۔