پنج شنبه 01/می/2025

مکالمہ

عربوں کا مستقبل اطمینان بخش ہے۔ اسرائیل کو اپنی پوزیشن بدلنا ہو گی : اسلامی مفکر ھویدی

معروف اسلامی مصنف اور مفکر ’’فھمی ھویدی‘‘ نے عرب انقلابات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اسے مستقبل میں استبدادی نظام سے چھٹکارے کا سبب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں صہیونیت نواز حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کو اپنی گرتی علاقائی اور عالمی ساکھ پر شدید رنج ہے۔

فتح کے امریکی دباؤ سے باہر آنے پر ہی مفاہمت کامیاب ہوگی: اسماعیل ھنیہ

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دو چار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انفرادی اور اجتماعی سکیورٹی مہیا کرنے والی فورسز اب کسی صورت کسی کو بھی غزہ میں دوبارہ تسلط جمانے کا موقع نہیں دیں گی۔

مسلمہ اصولوں اور مزاحمتی تسلسل کی بنیاد پر فلسطینی مصالحت پر تیار ہیں: شیخ ابو طیر

نوجوانوں جیسی بہادری کے جوہر اور بزرگوں جیسی حکمت لیے بیت المقدس کی اس شخصیت نے دعوت، قومیت، مزاحمت اور سیاست کے میدانوں میں ایک ساتھ اپنی جوہر دکھائے اور فلسطینی قوم کے لیے ایک رول ماڈل بن گئے۔

محمد فواد الخفش کا مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی مُکالمہ

فلسطین میں معروف سماجی رہ نما اور انسانی حقوق کے مندوب فواد الخفش نے کہا ہے کہ فلسطینی اسیران کو قید تنہائی میں ڈالنے کی اسرائیلی پالیسی کا مقصد اسیران کے عزم صمیم کو توڑنا اورانہیں صہیونی تفتیش کاروں کے جبر کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کرنا ہے.

فلسطینی دانشور پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار قاسم کا مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی انٹرویو

پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار قاسم فلسطین کے ایک ممتاز دانشور صحافی اور مدرس ہیں. وہ مغربی کنارے میں جامعہ النجاح میں سیاسیات کے استاد ہیں.

مغربی کنارے میں نیا انتفاضہ زیادہ دور نہیں: شیخ صالح العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن شیخ صالح عاروری کا کہنا ہے کہ فلسطینی مفاہمت کی کوششیں اور مذاکرات منجمد ہیں۔ حماس وہ جماعت ہے جس نے مفاہمت کے لیے سب سے زیادہ کام کیا ہے۔

حماس کے بانی رکن اور رہ نماء محمد الشمعہ سے خصوصی گفتگو

پروفیسر محمد شمعہ المعروف ابو حسن اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے بانی ارکان میں سے ہیں.آج کل وہ غزہ میں دار ارقم اسکول سسٹم کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں. حماس کےقیام کے بعد اس کے تئیس سالہ تنظیمی سفر اور تنظیم کی کامیابیوں اور اہداف پر ان کی گہری نظر رہی ہے.

23 سال میں حماس نے بیک وقت مزاحمت و حکمرانی کا بہترین نمونہ پیش کیا: طہ

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے معروف رہنما ایمن طہ نے تحریک کے 23ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حماس قبلہ اول مسجد اقصی، مقدس مقامات اور اپنی سرزمین کی حفاظت کے لیے جہاد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کر کے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی۔

فلسطینی ماہر امورآثار قدیمہ خلیل تفکجی کی مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو

فلسطینی ماہر امورآثار قدیمہ اور "اوریئنٹ ہاٶس و مخطوطات" کے ڈائریکٹر خلیل تفکجی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس سے مسلمانوں کے تہذیبی ورثے کا نمونہ ختم کرنا چاہتا ہے

حماس کے مرکزی رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار کا مرکز اطلاعات فلسطین کو خصوصی انٹرویو

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے رکن اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ تحریک فتح نے مفاہمت کےسلسلے میں کئی جوہری مسائل پر حماس کی تجاویز کو تسلیم کر لیا ہے.