شنبه 10/می/2025

عالمی خبریں

قطر اور سعودی عرب اپنے اختلافات ختم کریں: امیر کویت

خلیجی ریاست کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمرالجابرالصباح نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں اختلافات افسوسناک اور خطرناک ہیں۔ اگر یہ اختلافات برقرار رہتےہیں تو اس سے خلیجی بھائیوں کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

امریکا نے ابو بکر البغدادی کی لاش سمندر میں پھینک دی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ایک ذرائع نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے سربراہ خلیفہ بغدادی کے قتل کے بعد اس کی لاش کوسمندر میں پھینک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق امریکی آرمی چیف مارک میلی کا کہنا ہے کہ البغدادی کی نعش کو ٹھکانے لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

امریکا نے ابو بکرالبغدادی کو آپریشن میں ہلاک کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شدت پسند گروہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مفرور رہنما ابوبکر البغدادی ایک آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن کی عبوری کونسل اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا

یمن کی آئینی حکومت اور عدن میں سرگرم عبوری کونسل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

یمن میں ہر12 منٹ میں ایک بچہ لقمہ اجل بن رہا ہے: یو این

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز کہا کہ یمن میں ہر 12 منٹ میں پانچ سال سے کم عمر کا بچہ فوت ہوجاتا ہے۔

لیبیا: باغی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر کے وارنٹ گرفتاری جاری

لیبیا کے ملٹری پراسیکیوٹر نے باغی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر اور تین دیگر عہدیداروں کوحراست میں لینے کا حکم دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں 16 ملین بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے'یونیسف' نے اتوار کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا ہے شام ، یمن ، لیبیا اور سوڈان میں تنازعات کی وجہ سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 16 ملین سے زیادہ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

لبنان میں احتجاج کا سلسلہ جاری، حکومت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم

لبنان میں گذشتہ تین روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔ مظاہرین کی قیادت کی طرف سے آج اتوار کے روز بھی ملک گیر مظاہروں کی کال دی ہے۔

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کے دوران 35 افراد جاں بحق

سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے کے بعد بدھ کی شام ایشیائی اور عرب قومیت کے 35 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

پڑوسی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔