پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

شام کے علاقے تل ابیض میں بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں روسی فوج کے ایک فضائی حملے اور سرحدی قصبے تل ابیض میں کاربم دھماکے میں کم سے کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لبنانی عوام بیرونی سازشوں کے ہاتھ میں کھلونا نہ بنیں: حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے جمعہ کے روز ایک تقریر میں لبنان میں مظاہرین پرغیر ملکی فنڈز وصول کرنے کا الزام عاید کیا۔ انہوں نے لبنانی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بیرونی سازش کا شکارنہ ہوں اور لبنانی عوام کے خلاف سازش کرنے والوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہ بیں۔

حماس سربراہ کی عالمی رہ نمائوں سے ٹیلیفون پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک کے رہ نمائوں اور دیگر بین الاقوامی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

عراقی صدر کا قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کی حمایت کا اعلان

عراق کے صدربرہم صالح نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے ملک میں مظاہروں کے بڑھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کے لیے مُلک میں قبل از وقت انتخابات کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں مظاہرین کے خلاف تشدد کرنے کے واقعات کی تحقیقات کا بھی وعدہ کیا ہے۔

احتجاجی تحریک کا دبائو، لبنانی وزیراعظم سعد حریری کابینہ سمیت مستعفی

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے ملک گیر عوامی احتجاجی تحریک کے بعد اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ وہ ملک میں جاری بحران کو حل کرنے کی کوشش میں بند گلی میں پہنچ گئے تھے۔

قطر اور سعودی عرب اپنے اختلافات ختم کریں: امیر کویت

خلیجی ریاست کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمرالجابرالصباح نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں اختلافات افسوسناک اور خطرناک ہیں۔ اگر یہ اختلافات برقرار رہتےہیں تو اس سے خلیجی بھائیوں کے درمیان تنازعات مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

امریکا نے ابو بکر البغدادی کی لاش سمندر میں پھینک دی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ایک ذرائع نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے سربراہ خلیفہ بغدادی کے قتل کے بعد اس کی لاش کوسمندر میں پھینک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق امریکی آرمی چیف مارک میلی کا کہنا ہے کہ البغدادی کی نعش کو ٹھکانے لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

امریکا نے ابو بکرالبغدادی کو آپریشن میں ہلاک کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ شدت پسند گروہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے مفرور رہنما ابوبکر البغدادی ایک آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن کی عبوری کونسل اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا

یمن کی آئینی حکومت اور عدن میں سرگرم عبوری کونسل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

یمن میں ہر12 منٹ میں ایک بچہ لقمہ اجل بن رہا ہے: یو این

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بدھ کے روز کہا کہ یمن میں ہر 12 منٹ میں پانچ سال سے کم عمر کا بچہ فوت ہوجاتا ہے۔