سه شنبه 13/می/2025

عالمی خبریں

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کر گئی

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔

امریکا کی گھنائونی سازش کو مل کرناکام بنائیں گے:ھنیہ، ایردوآن

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ سازشی منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد لقمہ اجل بن گئے

چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی حکام نے جمعہ کی صبح کو بتایا کہ صوبہ 'ہوبی' میں مزید 43 افراد کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طورپر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔

الشیخ خالد بن خلیفہ قطر کے نئے وزیراعظم مقرر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اس سے قبل امیرِ قطر نے وزیراعظم شیخ عبدالله بن ناصر بن خليفہ آل ثانی کا استعفاء منظور کر لیا تھا۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی

چین میں مقامی حکام نے پیر کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہوبی میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 24 افراد کے فوت ہو جانے کے بعد اس وبا کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی میں تباہ کن زلزلے سے 20 افراد جاں بحق،ایک ہزار زخمی

ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

عالمی طاقتوں کا لیبیا میں جاری بحران کے جامع حل پر اتفاق

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اتوار کو منعقدہ لیبیا امن کانفرنس میں شریک عالمی لیڈروں نے ایک کثیرالجہت کمیٹی کے قیام سے اتفاق کیا ہے جو لیبیا میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے گی۔ کانفرنس کے شرکاء نے لیبیا کے داخلی امور میں عدم مداخلت سے بھی اتفاق کیا ہے۔

عراق میں ایرانی حملوں میں11 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف

امریکی فوج کے ایک اعلان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں عین الاسد کے فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے 11 امریکی فوجیوں کا علاج مکمل ہو گیا ہے۔

ایران کتنی مقدار میں یورینیم افزودہ کررہا ہے، حسن روحانی کا اہم انکشاف

ایران اب جولائی 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتا طے پانے سے قبل کی سطح (لیول) سے بھی زیادہ یورینیم افزودہ کررہا ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک نشری تقریر میں کیا ہے۔