پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

یمن میں حوثی مزاحمت کاروں نے سعودی عرب کا جنگی طیارہ مار گرایا

یمن میں کل ہفتے کے روز حوثی ملیشیا نے بمباری کے لیے آنے والے سعودی عرب کے 'ٹورنینڈو' طرز کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا۔

اسرائیل کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی: برھان

سوڈان کی خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہے کہ سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں انتظامی امور طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

امریکی یہودی تنظیم کا 27 سال بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ

امریکا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تنظیم امریکن جیوش کانگرس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی یہودی تنظیم کے وفد کا یہ 27 سال کے بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ ہے۔

اسد رجیم کو کہیں بھی نشانہ بنائیں‌گے:ایردوآن کی دھمکی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں موجود ترک فوجیوں پر حملے ی صورت میں بشارالاسد کی فوج کو کہیں بھی حملوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں‌پرحملے بعد اسد رجیم کے خلاف ہماری کارروائی زمین وزمان کی قید سے آزاد ہو گی اور ہم کہیں بھی حملہ کرسکتے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کر گئی

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سارس وائرس کی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی

چینی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی تصدیق شدہ اموات کی تعداد 361 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ ھوبی میں اس مہلک وائرس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چین میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے تجاوز کرگئی ہیں۔

امریکا کی گھنائونی سازش کو مل کرناکام بنائیں گے:ھنیہ، ایردوآن

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ ور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ سازشی منصوبے'صدی کی ڈیل' کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کورونا وائرس سے ایک دن میں 43 افراد لقمہ اجل بن گئے

چین میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چینی حکام نے جمعہ کی صبح کو بتایا کہ صوبہ 'ہوبی' میں مزید 43 افراد کرونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طورپر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 213 تک پہنچ گئی ہے۔

الشیخ خالد بن خلیفہ قطر کے نئے وزیراعظم مقرر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کی ذمے داری سونپی ہے۔ اس سے قبل امیرِ قطر نے وزیراعظم شیخ عبدالله بن ناصر بن خليفہ آل ثانی کا استعفاء منظور کر لیا تھا۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی

چین میں مقامی حکام نے پیر کے روز اعلان میں بتایا ہے کہ وسطی صوبے ہوبی میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 24 افراد کے فوت ہو جانے کے بعد اس وبا کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔