پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

ایران میں کرونا سے مزید 141 فراد ہلاک، مجموعی تعداد 2898 ہوگئی

ایران میں کرونا وائرس کے نتیجے میں مزید 141 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ منگل کے روز مزید 898 افراد کے کروناکا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکا اور برطانیہ کرونا کےشکنجے میں، اٹلی میں امید کی نئی کرن

کرونا وائرس کی مہلک اور موذی وباء نے دنیا کے 183 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وقت امریکا اور برطانیہ کروناکے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طورپر اب تک 33 ہزار 244 افراد اس وباء سے ہلاک اور سات لاکھ متاثر ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں ہرلمحہ اضافہ ہو رہا ہے۔

جرمنی نے اسرائیل کی وینٹی لیٹر کی درخواست مسترد کر دی

عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی جانب سے 'کرونا' وائرس سے نمٹنے کے لیے سانس لینے کے مصنوعی آلات اور وینٹی لیٹرکی فراہمی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

امریکا میں کرونا وائرس کے سبب اموات اور نئے کیس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مزید 354 افراد کی اموات واقع ہوئی ہیں اور 18 ہزار نئے کیسوں کا اندراج ہوا ہے۔ یہ ایک روز کے اندر اموات اور متاثرین کی ریکارڈ تعداد ہے۔

امریکا کرونا متاثرین کی تعداد میں چین سے بھی آگے نکل گیا

کرونا وائرس نے امریکا میں قیامت برپا کرنا شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل جمعرات کے روزامریکا کی متعدد ریاستوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ کرونا کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکا چین اور دوسرے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ گیا ہے۔

سوڈان کے وزیر دفاع دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سوڈان کے وزیر دفاع لیفٹننٹ جنرل جمال عمر بدھ کی صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وہ پڑوسی ریاست جنوبی سوڈان کے دورے کے سلسلے میں جوبا شہر میں موجود تھے۔

عسیری اور قحطانی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ماسٹرمائنڈ ہیں: ترکی

ترکی کے پراسیکیوٹر جنرل نے اپنی تحقیقات میں سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کو انقرہ میں سعودی سفارت خانے میں دو اکتوبر 2018ء کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے میں دو سینیر سعودی شخصیات سعود القحطانی اور احمد عسیری کو قصور وار قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ اس جرم میں سعودی عرب کے 20 دوسرے ملزمان کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے براہ راست یا بالواسطہ طورپر خاشقجی کے قتل میں معاونت کی تھی۔

کرونا کی وباء پرقابو پانے میں کامیابی کی جانب گامزن ہیں: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کی طرف کامیابی سے پیش رفت کررہا ہے۔ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اور نئے کیسز میں غیرمسبوق کمی دیکھی گئی ہے۔

چین میں کرونا کا طوفان تھم گیا، امریکا کرونا وائرس کا تیسرا بڑا شکار

کرونا وائرس نے چین اور ایران میں تباہی مچائی تو بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی کارستانی ہے، یہ حیاتیاتی حملہ ہے۔ اسی دوران امریکا کے خلاف سب سے زیادہ بولنے والا ایران تو خاموش رہا ، البتہ عموماً خاموش رہنے والا چین بول پڑا۔

کرونا وائرس سے ہلاکتیں 13 ہزار، متاثرین تین لاکھ تک کا پہنچے

کرونا کی مُہلک وباء پوری دُنیا میں تیزی کےساتھ پھیل رہی ہے۔ گذشتہ روز دنیا بھر میں کرونا کی ہلاکتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ روز کرونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 ہزار تک جا پہنچ گئی ہے۔ جب کہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ ہوگئی ہے۔