سه شنبه 13/می/2025

عالمی خبریں

امریکی کانگرس میں سعودی عرب سے فوج بلانے اور اڈے ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا میں حکومت سے سعودی عرب سے فوج واپس بلانے اور سعودی عرب میں نصب دفاعی نظام وہاں سے ہٹانے کے مطالبات میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔

کرونا کی وجہ سے ‘ایکسپو دبئی’ کی نمائش اکتوبر 2021ء تک ملتوی

کرونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد متحدہ عرب امارات کے تجارتی اور سیاحتی مرکز دبئی میں رواں سال ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش آئندہ سال اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6203 ہوگئی

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں اتوار کے روز مزید 47 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اب تک کرونا سے مجموعی ہلاکتیں 6203 ہوگئی ہیں۔

شمالی کوریا کا لیڈر تین ہفتوں کی روپوشی کے بعد سامنے آگیا

شمالی کوریائی کے لیڈر 'کم جونگ اُن' جو گذشتہ 11 اپریل سے منظر سے غائب تھے کل جمعہ کے روز سامنے آگئے جس کے بعد ان کی پراسرار گم شدگی کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ میں پھیلانے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔ شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی نےکم جونگ ان کی تصاویر کے ساتھ خبر بھی جاری کی جس میں مسٹر ان کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کا شام میں ایک ہفتے کے دوران دوسرا حملہ

اسرائیل کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے شام میں القنیطرہ اور تل احمر کے علاقوں میں بشار کی فوج اور ایران کے زیر انتظام متعدد عسکری ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

جرمنی نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بلیک لسٹ کردیا

جرمنی کی حکومت نے اسرائیل مخالف لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے کر بلیک لسٹ کردیا ہے۔

شام میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری، متعدد شامی اورایران نواز جنگجو ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تازہ ترین فضائی بم باری میں دمشق کے جنوب میں ایرانی فورسز اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام سرکاری میڈیا نے بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے پیر کو علی الصبح دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں "ایک معاند حملہ" ناکام بنا دیا۔ مزید یہ کہ لبنان کے اوپر بھی اسرائیلی جارحیت کا راستہ روک دیا گیا۔ اس دوران متعدد اسرائیلی میزائلوں کو ان کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا۔

کرونا کے متاثرین 3 ملین کے قریب پہنچ گئے، یورپ میں حساس ہفتے کا آغاز

یورپ میں کئی ہفتوں سے کرونا کی وبا کے تیزی سے پھیلائو کے بعد بعض ممالک میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف پوری دنیا میں کیسوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 3 ہزار افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

لبنان میں طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت کی اجازت

لبنانی پارلیمنٹ نے طبی مقاصد کے لیے بھنگ کی کاشت کی اجازت دے دی ہے۔

کرونا وائرس ایڈزکی ویکسین کے تجربے میں پیدا ہوا:فرانسیسی سائنسدان

اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ یہ وائرس کیسے اور کہاں پیدا ہوا؟ اس سوال پربھی بحث جاری ہے مگر اس حوالے سے کوئی متفقہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔ کرونا کے وجود میں آنے کے متعدد مفروضے پیش کیے جاتے ہیں۔ ایسا ایک مفروضہ ایک فرانسیسی سائنسدان نے پیش کیا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ کرونا ایک سائنسی تجربہ گاہ میں ایڈز کی ویکسین کی تیاری کےتجربے کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔