پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

مصرمیں کرونا کے پھیلائو میں تیزی کے ساتھ اضافہ، مزید 71 ہلاک

مصری وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 77 مریض ہلاک جبکہ 913 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

ترک صدر نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے پر تنقید مسترد کر دی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے تاریخی میوزیم آیا صوفیہ کو عجائب گھر سے مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔

ترکی کی عدالت کا آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم

ترکی کی عدالت نے 1934 کے فرمان کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت تاریخی اثاثے آیا صوفیہ کو عجائب گھر میں تبدیل کیا گیا تھا۔

امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں ایران کے دوستوں پراپنے مفادات کے لیے دبائو ڈال رہا ہے۔

ایتھوپیا میں پرتشدد مظاہرے ، 81 افراد ہلاک

افریقی ملک ایتھوپیا میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور ایک مسلح گروپ کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں کم سے کم 81 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

شام میں اسرائیلی بمباری سے 9 افراد ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے گروپ سیرین آبرزو یٹری کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مشرقی شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی اور غیرملکی افراد شامل ہیں۔

شام میں اسرائیلی بمباری، چھ فوجی ہلاک اور زخمی

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کا رواں سال حج محدود رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال کرونا وائرس کی وجہ سے فریضہ حج کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لبنان میں اسرئیلی جنگی طیاروں کی نچلی پروازیں، لوگوں میں خوف و ہراس

ذرائع ابلاغ کےمطابق اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی فضائی حدود میں گھس کر جنگی طیاروں کی پروازیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

"غرب اردن کےالحاق کے منصوبے پرعمل درآمد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں”

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کے فیصلے پرعمل درآمد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔