دوشنبه 12/می/2025

عالمی خبریں

لبنان-اسرائیل کے درمیان سمندری حدود طے کرنے کا معاہدے

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی نگرانی میں اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود طے کرنے کے حوالے سے سنہ 1996ء میں طے پائے سمجھوتے اور قرارداد 1701 پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان خاتون اول دونوں کرونا کا شکار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ، ایردوآن کا آذربائیجان کی مدد کا اعادہ

آذر بائیجان اور اس کے پڑوسی ملک آرمینیا میں علاحدگی پسندوں کے درمیان ماگورنی قرہ باغ میں لڑائی جاری ہے جس میں دونوں طرف سے بھرپور فوجی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بارپھر آذر بائیجان کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ صدر ایردوآن کا کہنا ہے کہ انقرہ اس جنگ میں آذربائیجان کی حکومت اورقوم کے ساتھ کھڑا ہے۔

آذر بائیجان اور آرمینیا میں جنگ، حملوں میں فوجیوں سمیت درجنوں ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنو قرہباخ کے متنازع خطے میں جھڑپیں جاری ہیں جن میں کم سے کم 16 فوجیوں اور متعدد سولین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ دوسری طرف آرمینیا نے مارشل لا نافذ کرتے ہوئے اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور فوج کو نقل وحرکت کا حکم دے دیا گیا ہے۔

آرمینیا اور آذر بائیجان حالت جنگ میں، زمینی اور فضائی حملے

وسطی ایشیائی ریاست آذر بائیجان اور اس کے پڑوسی ملک آرمینیا کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کے روز دونوں ملکوں نے سرحد کے آر پار ایک دوسرے کے فوجی ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں۔

دنیا بھر میں‌کرونا کے متاثرین کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی

"ورلڈ میٹر" ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلتی دوسری لہر کے دوران ایک بار پھر خطرناک شکل اختیارکرتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا کے متاثرین کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 9 لاکھ 98 ہزار 7 اموات ہوچکی ہیں۔

لبنان: نامزد وزیراعظم حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد سبکدوش

لبنان میں نامزد وزیر اعظم مصطفی ادیب نے اپنے منصب سے سبک دوش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے نئی لبنانی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔ اس خبر کا اعلان العربیہ نیوز چینل نے اپنی بریکنگ نیوز میں کیا۔

آئندہ دو روز میں مزید عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے

اقوام متحدہ میں امریکی سفیرکیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران مزید عرب ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کریں گے۔

لیبیا: جنرل خلیفہ حفتر پر 5 ہزار مہاجرین کو بے دخل کرنے کا الزام

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے الزام عاید کیا ہے کہ لیبیا کی منحرف فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر نے 2020ء کے دوران اپنے زیرانتظام علاقوں سے پانچ ہزار مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا ہے

مصر:جیل سے فرار کی کوشش، چار قیدی، دو جیل افسران سمیت چھ افراد ہلاک

مصر میں ایک جیل سےقیدیوں کی فرار کی کوشش کے دوران کم سے کم چار قیدی، دو جیل افسران اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔