یکشنبه 11/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیل سے معاہدہ پر دبئی کے بنک الاسلامی کے بائیکاٹ کی مہم شروع

متحدہ عرب امارات کے پہلے دبئی بنک الاسلامی کی جانب سے اسرائیل کے 'لئومی بنک' کے ساتھ معاہدے کے بعد ترکی اور عرب ممالک میں اماراتی بنک کے بائیکاٹ کی بین الاقوامی مہم شروع کی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کرونا کا شکار

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

دنیا بھر میں‌کرونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 72 ملین سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا کی وبا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ' ورلڈ میٹر' کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پوری دنیا میں 7 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 884 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے 3 لاکھ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

یمن : جرمنی کی سعودیہ کو اسلحہ کی برآمد پر پابندی میں توسیع

جرمنی کی حکومت نے یمن میں مبینہ جنگی جرائم کے واقعات اور یمن کی جنگ میں طاقت کے وحشیانہ استعمال پر سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی پرعاید کردہ پابندی میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

روسی ہیکروں کا امریکی سائبر کمپنی پر ‘کامیاب’ سائبر حملہ

امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اطلاع دی ہے کہ روسی ہیکروں نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ سے متعلق اعداد و شمار چوری کرنے کے بعد امریکا میں کرونا کی ویکسین کے حوالے سے والی ایک تحقیق کی تفصیلات چوری کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

خلیجی ممالک میں جاری بحران کے جلد خاتمے کا امکان ہے: کویت

خلیجی ریاست کویت کے وزیرخارجہ الشیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے کل جمعہ کے روز بتایا ہے کہ قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کے لیے مثبت بات چیت جاری ہے۔

لبنان کا اقوام متحدہ سے اسرائیلی فضائی دراندازی بند کرانے کا مطالبہ

لبنان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ میں‌ اسرائیل کے خلاف شکایت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کے ہاتھوں لبنان کی فضائی حدود کی مسلسل پامالیوں پر احتجاج کیا ہے۔

امریکا کی قطر اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش

خلیجی ممالک کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ امریکا نے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں سعودی عرب، امارات اور بحرین کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے اور ان ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ایران سے طے پایا جوہری معاہدہ ہر صورت میں بحال کریں گے: جو بائیڈن

​نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی جریدے "نیو یارک ٹائمز" کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں موقف تبدیل نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ ایران سے طے پایا معاہدہ بحال کرائیں گے۔

ایران کا جوہری سائنسدان کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دینے کا اعلان

ایران نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے سنگین اشارے مل رہے ہیں۔