جمعه 09/می/2025

عالمی خبریں

اردن میں ‌کریک ڈائون پر عرب ممالک کی شاہ عبداللہ کی حمایت

اردن میں دو روز قبل حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کو ناکام بنائے جانے کے بعد اس سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں پر عرب ممالک نے اردنی حمایت اور شاہ عبداللہ دوم کی مکمل حمایت کی ہے۔

تائیوان میں ٹرین کے حادثے میں 36 افراد ہلاک

تائیوان میں وزارت برائے نقل و حمل نے کہا ہے مشرقی سرنگ میں جمعہ کے روز ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر ڈرون حملے

یمن کے حوثی باغیوں نے کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر چار ڈرون طیاروں سے حساس تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بدھ کے روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹیموتھی لینڈر کنگ یمن سے واپس امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

تنزانیہ میں سابق صدر کی تعزیتی تقریب میں بھگدڑ سے 45 افراد ہلاک

تنزانیہ کی پولیس نے انکشاف کیا منگل کے روز دارالحکومت دارالسلام میں سابق صدر کی تعزیتی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصر:ٹرینوں کے حادثے میں 32 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جمعہ کے روز سوھاج گورنری میں طہطا کے مقام پر دو مسافر ریل گاڑیوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک اور ایک سو سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

امارات کے وزیر خزانہ اور نائب حاکم دبئی انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ اماراتی وزیر خزانہ اور نائب حاکم دبئی الشیخ حمدان بن راشد آل مکتوم گذشتہ روز انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 76 سال تھی۔

اردن کے اسپتال میں آکسیجن کی معطلی سے 7 مریض دم توڑ گئے

اردن کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کی ایک سرکاری اسپتال میں آکسیجن کی معطلی کےنتیجے میں متعدد مریض جاں‌بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم بشر الحصاونہ نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شامی فوج نے اسرائیل کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا

شام میں بشار حکومت کے زیر انتظام میڈیا نے اتوار کی شب بتایا کہ سرکاری فوج کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دمشق کی سمت داغے گئے اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک کر ان میں سے متعدد کو گرا دیا گیا۔

اسرائیل امریکا سے مل کر نئی بیلسٹک میزائل شیلڈ بنا رہا ہے!

اسرائیل ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں امریکا کے اشتراک سے نئی بیلسٹک میزائل دفاعی شیلڈ تیار کررہا ہے۔اس نے اس نئے میزائل دفاعی نظام کو ’’تیر4‘‘(Arrow-4)کا نام دیا ہے۔

کریم خان عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر منتخب

معاہدۂ روم کے رکن ممالک کی اسمبلی نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے ماہر اور فوجداری قانون کے وکیل کریم اسد احمد خان کوعالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی ) کا نیا چیف پراسیکیوٹر منتخب کرلیا ہے۔