پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

یونان اور اسرائیل کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط

اسرائیلی وزارت دفاع نے آج اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور یونان کے درمیان دفاع کے شعبے میں سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایران کا یورینیم افزودگی کی شرح بڑھانے کا اعلان

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے مطابق ایران نے اسے آگاہ کیا ہے کہ وہ نطنز کی جوہری تنصیب میں 60 فی صد تناسب سے یورینیم افزودہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کے معاون عباس عراقجی نے کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اس اقدام کو اسرائیل کی جوہری دہشت گردی کا جواب قرار دیا تھا۔

امارات کے ساحل پر بحری جہاز پر ایرانی حملے کا اسرائیلی دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ ‌کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب اسرائیل کی ملکیت والے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر حملے میں ایران ملوث ہوسکتا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

بکنگھم پیلس کے اعلان کے مطابق ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 99 برس تھی۔

وبا کے پیش نظر رمضان میں عمرہ کی ادائی کے لیے سخت ایس او پیز کا اعلان

سعودی عرب نے ماہ صیام کے دوران کرونا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لیے کرونا ویکسین لگوانے کو لازمی قرار دیا ہے۔

ایرانی جہاز پر حملے کے بارے میں اسرائیل نے امریکا کو آ گاہ کر دیا تھا

اگرچہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کی ترجمان جیسیکا میکنولٹی منگل کی شب یہ اعلان کر چکی ہیں کہ امریکی فورسز نے ایرانی بحری جہاز ساویز کو لپیٹ میں لینے والی کارروائی میں شرکت نہیں کی ،،، تاہم ایک امریکی اخبار نے نیا انکشاف کیا ہے۔

اردن میں ‌کریک ڈائون پر عرب ممالک کی شاہ عبداللہ کی حمایت

اردن میں دو روز قبل حکومت کا تختہ الٹنے کی مبینہ سازش کو ناکام بنائے جانے کے بعد اس سلسلے میں ہونے والی گرفتاریوں پر عرب ممالک نے اردنی حمایت اور شاہ عبداللہ دوم کی مکمل حمایت کی ہے۔

تائیوان میں ٹرین کے حادثے میں 36 افراد ہلاک

تائیوان میں وزارت برائے نقل و حمل نے کہا ہے مشرقی سرنگ میں جمعہ کے روز ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے۔

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر ڈرون حملے

یمن کے حوثی باغیوں نے کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر چار ڈرون طیاروں سے حساس تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بدھ کے روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹیموتھی لینڈر کنگ یمن سے واپس امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

تنزانیہ میں سابق صدر کی تعزیتی تقریب میں بھگدڑ سے 45 افراد ہلاک

تنزانیہ کی پولیس نے انکشاف کیا منگل کے روز دارالحکومت دارالسلام میں سابق صدر کی تعزیتی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔