پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

سیاہ فام شخص کے قاتل کوامریکی عدالت سے ساڑھے22 سال قید کی سزا

مئی 2020 میں مینیپولیس میں افریقی نژاد امریکی شخص جارج فلائیڈ کے قتل کے لیے مجرم قرار دیے جانے والے سابق امریکی پولیس افسر کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

قطرمیں متعین مصر کے سفیر کو وسیع اختیارات حاصل

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گذشتہ روز مختلف ممالک میں نئے سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایٹم بم ہماری مجبوری نہیں، ایران دفاع کی پوری صلاحیت رکھتا ہے: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران کو اپنے علاقے اور سلامتی کے دفاع کے لیے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران اپنے جوہری پروگرام کے ذریعے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کررہا ہے۔

القدس کی وجہ سے پورے خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے: حسن نصراللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ مسجد اقصٰی اور مقبوضہ بیت المقدس پوری مسلم کے مسائل ہیں۔

رواں سال مسجد اقصیٰ کے 13 ملازمین کو برطرف کیا گیا

اس حقیقت کے باوجود کہ مسجد اقصیٰ پر ان کا کوئی دائرہ اختیار نہیں قابض اسرائیلی پولیس نے رواں سال کے آغاز کے بعد سے ہی اسلامی اوقاف کے 13 ملازمین کو مقدس مقام سے بے دخل کردیا ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کےلیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے امریکا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہی کیوں نہ ہوجائیں۔

لندن میں فلسطین کی حامی کارکن کے قتل میں ملوث پانچ ملزم گرفتار

برطانوی پولیس نے 27 سالہ سماجی کارکن اور فلسطینیوں کی حامی ساشا جونسن کے قتل میں مبینہ طوعرر پر ملوث 5 مشتبہ ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

اٹلی : بندرگاہ کے مزدور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہوگئے

اٹلی کی ایک بندرگاہ پر کام کرنے والے ورکرز نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک بحری جہاز پر اسلحے کی کھیپ لادنے سے دوبارہ انکار کر دیا ہے جو اسرائیل بھیجا جا رہا تھا۔

آئرش پارلیمنٹ میں‌اسرائیلی سفیر کی بے دخلی کا بل پیش

اسرائیلی اخبار 'یروشلم پوسٹ' نے بتایا ہے کہ یورپی ملک آئرلینڈ کی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے ایک بل پر رائے شماری ہو رہی ہے جس میں ملک میں موجود اسرائیلی سفیر کوناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عالمی نیوز ایجنسی نے فلسطین کی حمایت پر خاتون صحافی کو برطرف کر دیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں کی گئی سرگرمیوں پر دائیں بازو کے گروہوں کی جانب امریکی صحافی ایملی وائلڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے دباؤ میں آکر ایسوسی ایٹ پریس نے امریکی صحافی کو عہدے سے برخاست کردیا۔