چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی خبریں

لبنان میں بمباری اسرائیلی ریاست کے جارحانہ عزائم کا ثبوت ہے:میشل عون

جمعرات کو لبنان کے صدر میشل عون نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 2006 کے بعد پہلی بار لبنانی دیہات کو نشانہ بنانے کا اقدام صہیونی ریاست کے جارحانہ ارادوں کا ثبوت ہے۔

اسرائیل کا نئے سال کے لیے 560 ارب شیکل کا بجٹ تجویز

اسرائیلی حکومت نے نئے مالی سال 2022ء کے لیے مجموعی بجٹ کا مسودہ تیار کرنے کے بعد کابینہ کے ارکان میں تقسیم کیا ہے۔ بجت کے مسودے میں نئے مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 5 کھرب 60 ارب شیکل لگایا گیا ہے۔ یہ مجوزہ بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 22 ارب 30 کروڑ شیکل زیادہ ہے۔ رواں سال کا مجموعی بجٹ 537 اعشاریہ7 ارب شیکل رکھا گیا تھا۔

تونس میں فوج اور صدر کی منتخب پارلیمنٹ کے خلاف بغاوت

افریقی عرب ملک تونس میں صدر نے منتخب پارلیمنٹ کو ایک ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس فوج کے حوالے کردیا ہے۔ صدر نے وزیراعظم ہشام المشیشی کو بھی برطرف کردیا ہے۔

اسرائیلی خاتون کا اماراتی شہری کے لیے گردے کا عطیہ

متحدہ عرب امارات میں گردوں کے ایک مریض کی زندگی بچانے کے لیے اسرائیلی خاتون نے اپنا گردہ عطیہ کیا ہے جسے نازک پیوند کاری سرجری کے ذریعے اماراتی مریض کو لگایا جائے گا تاکہ اس کی جان بچائی جا سکے۔

اسرائیل سے مراکش کے لیے پہلی براہ راست پرواز

اسرائیل نے مراکش کے لیے براہ راست پرواز یں شروع کردیں۔ اتوار کو پہلی کمرشل پرواز مراکش پہنچی ہے۔

الجزائری’جوڈوکا‘کا اسرائیلی سے کھیلنے سے انکار، وطن واپس

بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن(آئی جے ایف) نے ہفتے کے روز الجزائر کے ایک جوڈوکا اور ان کے کوچ کو ٹوکیواولمپکس میں مقابلے کے آغاز سے قبل ہی اسرائیلی جوڈوکا سے میچ سے دستبردار ہونے پر معطل کردیا ہے۔ ڈرا کے مطابق ان کااسرائیلی ایتھلیٹ کے خلاف میچ ہوسکتا تھا۔

دبئی میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تمام مسافر محفوظ

دبئی کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر دو طیاروں کے ٹکراو کا حادثہ پیش آیا ہے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اردن میں بغاوت کیس میں دو ملزمان کو 15 سال قید کی سزا

اردن میں اسٹیٹ سیکورٹی کورٹ نے فتنہ کیس کے مرکزی ملزم باسم عوض اللہ کو 15 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ وہ شاہی دیوان کے سابق سربراہ اور ملک کے سابق وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں۔ یہ بات العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے آج پیر کے روز بتائی ہے۔ باسم عوض اللہ پر اردن میں سماجی عدم استحکام اور انتشار پیدا کرنے کا الزام ہے۔ فتنہ کیس کے دوسرے اہم ملزم شریف حسن بن زید کو ایک سال جیل اور 1000 دینار جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ بن زید پر منشیات کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ بن زید اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ الثانی کے رشتے دار ہیں۔

دبئی کی جبل علی بندرگاہ پر زوردار دھماکے کے بعد آتشزدگی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ دبئی کے مرکزی بندرگاہ میں دھماکے کے بعد کنٹینر جہاز پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

افغانستان سے امریکی فوج کا 90 فی صد انخلا مکمل :پینٹاگان

افغانستان سے امریکی فوج کا 90 فی صد سے زیادہ انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ امریکا کی مرکزی کمان کے مطابق جنگ زدہ ملک سے فوجیوں اور ان کے زیراستعمال سازوسامان کو واپس امریکا یا دوسرے ممالک میں منتقل کیا جا رہا ہے۔