چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی خبریں

اسرائیل کے ساتھ دوستی سے امن نہیں لایا جاسکتا: ابراہیم رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابرائیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک قابض اور غاصب ملک ہے۔ اس کے ساتھ دوستی کرنے والے نہ تواپنے لیے اورنہ ہی اسرائیل کے لیے امن لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

ترکی میں جاسوسی کے شبےمیں گرفتار اسرائیلی جوڑا رہا

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں ترک صدر طیب ایردوآن کی رہائش گاہ کی تصاویر لینے کے الزام میں گرفتار اسرائیلی جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے۔

حوثی اہلکار کا اسرائیل پریمن میں حملوں کا الزام

یمن کے انصار اللہ گروپ (حوثیوں) کی وزارت دفاع کے ایک سینیر اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے یمن کی فضائی حدود اور علاقائی پانیوں پر حملے کیے ہیں۔

سیف الاسلام قذافی کے لیے صدارتی الیکشن کےلیے کاغذات منظور

لیبیا کے مقتول لیڈرمعمرالقذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے اتوار کے روز 24 دسمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بہ طورامیدوارحصہ لینے کے لیے اپنے نام کا اندراج کرالیا ہے۔

حمص میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو افراد زخمی

شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے وسطی اور ساحلی علاقوں میں واقع مقامات پراسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ دوسری طرف شامی فوج نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی پر ناکام قاتلانہ حملہ

عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار کی صبح بغداد میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والے "ڈرون بم" کے ذریعے "قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش" کا نشانہ بنایا گیا۔ عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس حملے میں محفوظ ہیں اور انہیں کوئی نقـصان نہیں پہنچا ہے۔

رواں سال کے اختتام تک فرانس میں 7 مساجد بند، کئی اسلامی تنظیمیں بند

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نےبتایا ہے اس سال کے آخر تک 7 مساجد اور مسلم انجمنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

اسرائیلی اخبار ’یروشلم پوسٹ‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع ہو چکی ہے۔

فرانس کا 60 برس قبل الجزائریوں کے قتل عام کا اعتراف

الجزائری باشندوں کے پیرس میں 1961 کو ہونے والے قتل عام کے 60 برس پورے ہونے کے موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے ان واقعات کو ’ناقابل معافی‘ جرائم قرار دیا۔

لبنان میں کشیدگی کے بعد ایک روزہ سوگ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

لبنان میں جاری کشیدگی کے جلو میں حزب اللہ نے ایک بار پھر مخالف گروپ لبنانی فورسز پارٹی کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ادھر تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔