یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

’’پاکستانی وفد نے دو ہفتے قبل ملاقات کی تھی‘‘ اسرائیلی صدر کا دعویٰ؟

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی، وفد میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔

بیت المقدس کی فضا میں ڈرون فلسطینی پرچم لہراتا رہا

فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کی فضائی حدود میں ایک ڈرون اڑایا جس پر فلسطینی پرچم لہرایا گیا تھا۔

شاہ عبداللہ نے اپنے بھائی کی نقل وحرکت اور رابطوں پرپابندی عاید کردی

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ کی نقل و حرکت، رہائش گاہ اور مواصلات پر پابندی عاید کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔

مفتی اعظم مصر کو برطانوی پارلیمان سے خطاب کی دعوت نہیں دی گئی: ترجمان

برطانوی دارلعوام کی ایک ترجمان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ مفتی اعظم مصر کو پارلیمان خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ انہیں اس مقصد سے برطانیہ آنے کی دعوت بھی نہیں دی گئی۔

روسی وزیر خارجہ نے شیریں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی لیبل لگا کر آبادکار بستیوں میں شراب کی تیاری

آبادکار یہودی آبادیوں میں مختلف اقسام کی شراب تیار کی جا رہی ہے اور ان پر ’’اسرائیلی مصنوعات‘‘ کے لیبل چسپاں کیے جارہے ہیں۔ یہ اقدام کینیڈین کنزیومر پروٹیکشن لاء کی خلاف ورزی ہے۔ یہ انکشاف کینیڈین فوڈ انسپکشن ایجنسی کے حالیہ پریس بریف میں کیا گیا ہے۔

شام کے ساحل پر دھماکے، اسرائیل نے ایرانی ہتھیاروں کو نشانہ بنایا

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے جمعہ کو حما کے دیہی علاقوں میں مصیاف کے علاقے میں کم از کم 8 میزائلوں، ہتھیاروں کے ڈپو اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد شام کی بندرگاہ طرطوس میں تہران کی وفادار گروپوں کے ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ پر اسرائیلی بمباری کی گئی۔

مصر: انتہا پسندوں کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس نے لاوروف کے بیان پراسرائیل کا معافی مانگنے کا مطالبہ مسترد کردیا

روس نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ کے اس مطالبے کی مذمت کی ہے کہ جس میں انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ایک حالیہ بیان کو یہودی دشمنی کا مظہر قرار دیا تھا۔

سویڈن میں قرآن پاک جلائے جانے پر مسلمانوں اور پولیس میں تصادم

گذشتہ روز سویڈن پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ایک انتہا پسند گروپ Stram-Kors کی طرف سے قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی گھناؤنی واردات کے بعد مقامی مسلمانوں کی جانب سے کیا گیا۔