یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

ملائیشیا:انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کے اتحاد کی برتری

ملائیشیا میں ہفتے کے روز ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات کے ابتدائی نتائج میں انور ابراہیم کی قیادت میں حزب اختلاف کی "امید کے اتحاد" کی برتری ظاہر ہوئی ہے، جب کہ سابق وزیر اعظم 97 سالہ مہاتیر محمد 53 سال میں اپنی پہلی شکست میں پارلیمانی نشست کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ .

فیفا کے سربراہ قطر کی حمایت میں پھٹ پڑے۔ یورپ معافی مانگے

فیفا کے سربراہ قطر پر یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے بارے میں جاری مخالفانہ مہم کے بارے میں پھٹ پڑے۔ انہوں نے خود کو ایک عرب اور قطری فرد محسوس کرنے کا کہتے ہوئے کہا یورپ کے ملکوں کو اپنی لیکچر بازی بند کرنی چاہیے۔ اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی فکر ہے تو اپنے ہاں موقع دیں زبانی ہمدردیاں نہ جتلائیں۔

تیز رفتار کار نے ورزش میں مصروف 25 امریکی پولیس اہلکارکچل ڈالے

امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح لاس اینجلس میں ایک کار تربیتی ورزش میں مصروف پولیس اہلکاروں کے ایک بڑے گروپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

شام میں اتحادی فوج کے اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا: امریکہ

امریکہ کے سینٹرل کمانڈ سنٹر 'سینٹ کام' نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد کے شام میں ایک فوجی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران جاسوسی کے الزام پر قطر میں گرفتار

بھارتی کی بحری فوج کے آٹھ سابق افسروں کو قطر میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی یہ گرفتاری قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں عمل میں لائی گئی ہے۔ جمعہ کے روز پہلی بار یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی قبضے پر عالمی خاموشی نے بین الاقوامی قانون کو کمزور کیا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا قبضہ ’غیر قانونی ہے جسے فلسطینیوں کے لیے اپنے حق خود ارادیت کے استعمال کے لیے پیشگی شرط کے طور پر ختم ہونا چاہیے۔‘

برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس صرف ڈیڑھ ماہ بعد مستعفی

برطانیہ کی وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ چھ ہفتے تک برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے پر رہیں۔ آج برطانوی بادشاہ سے ملاقات میں انہوں نے اپنے اس فیصلے سے انہیں آگاہ کیا۔

روس: لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت میں گھس گیا، 13 افراد ہلاک

جنوبی روس میں ایک اپارٹمنٹس کی 9 منزلہ عمارت میں اس وقت آگ لگ گئی جب ایک سخوئی لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث گرتے ہئے اس عمارت میں گھس گیا۔ عمارت میں بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی، 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

روس اور یوکرین میں 108 خواتین سمیت 218 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے حکام نے بتایا کہ دونوں ممالک نے پیر کو جنگی قیدیوں کا اب تک کا سب سے بڑا تبادلہ کیا ہے۔ جس میں 108 یوکرینی خواتین سمیت 218 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

مغربی کنارے میں چوبیس گھنٹوں کے اندر دو صہیونی زخمی

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے قابض افواج اور آباد کاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے دو حملے کیے۔ اس کے علاوہ 13 مقامات پر تصادم شروع ہوا۔ ان حملوں دو اسرائیلی آباد کار زخمی ہوئے۔