شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیل لبنانی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے: حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ "مزاحمت سے وفاداری" بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ محمد رعد نے کہا ہے کہ "اسرائیل" کو لبنانی سرزمین سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "مزاحمت کے ایجنڈے میں اسرائیل کا ناجائز تسلط موجود رہے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے قبضے پر خاموش نہیں رہیں گے ۔"

شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملوں میں ہلاکتیں

شام کی عرب خبر رساں ایجنسی ’سانا‘ نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بدھ کو علی الصبح اسرائیلی فضائی حملے میں دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اور دو ایران نواز جنگجو ہلاک ہوگئے۔بمباری سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لبنانی رکن پارلیمنٹ اور صحافیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب ایک اجتماع پر اسرائیلی فورسز نے سموگ بم برسا دئیے۔ صحافیوں کے اس مظاہرے میں لبنانی رکن پارلیمان قاسم ہاشم بھی شریک تھے۔

غر ب اردن میں اسرائیلی کارروائی جنگی جرم ہے: شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تازہ اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔

کانگریس کے ارکان کی اسرائیلیوں کے لیے ویزا سے استثنیٰ پر تنقید

امریکی کانگریس کے 19 ارکان نے فلسطینی امریکیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک میں داخلے کے لیے ویزا چھوٹ کے پروگرام میں اسرائیلیوں کو شامل کرنے کے ارادے پر تنقید کی ہے۔

حجاج کرام رات مزدلفہ میں رات گذار کر واپس منی میں رمی کے لیے روانہ

سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی ادا کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ عازمین گذشتہ شام میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

فرانس کی یہودی آباد کاری اور صہیونی غںڈہ گردی کی شدید مذمت

فرانس نے پیر کے روز اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جان ومال پرحملوں سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق مصری فوجی کی تدفین

ہفتے کی شام مصر اور اسرائیل کی سرحد پر ایک جھڑپ میں مارے جانے والے مصری بارڈر پولیس اہلکار محمد صلاح کی میت اس کے ورثاء کے حوالے کیے جانے کےبعد آج اس کے آبائی علاقے میں اسے سپرد خاک کردیا گیا۔

نسل پرستی کے ارتکاب پربیلجیئم کے ایک شہر نےاسرائیل کا بائیکاٹ کردیا

بیلجیئم کے شہر ’ویرویٹوا‘ نے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے جرائم اور فلسطینی عوام کے حقوق کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے14 جاسوس گرفتار کرلیے

ایرانی حکام نے کل سوموار کو کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے منسلک ایک سیل کے 14 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو ملک میں قتل و غارت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔