چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی خبریں

اسرائیل کی حمایت صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے

پاکستان کی دینی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیلی قرارداد کی حمایت کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر واضح کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو اس پر شدید مزاحمت کی جائے گی -

القدس میں یہودی آباد کاری ناقابل برداشت ہے: ترکی

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے اسرائیل کی جانب سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کو توسیع دینے کے منصوبوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے

القدس میں توسیع آبادکاری پر عرب ممالک کی کڑی نکتہ چینی

عرب ممالک نے القدس میں تین سو نئے مکانات کی تعمیر کے اسرائیلی فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

یورپی یونین کی غزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش

یورپی یونین نے غزہ کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

غزہ کے انسانی المیے پر عرب لیگ کا اظہار تشویش

غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں پر عرب لیگ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

شام سے مذاکرات کے لئے اسرائیل نے امریکہ سے اجازت طلب کرلی

اسرائیل نے شام سے مذاکرات شروع کرنے کے لئے واشنگٹن سے اجازت طلب کی ہے-

محمود عباس اسرائیلی تعاون سے حماس کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں: اسرائیلی اخبار

عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی حکومت سے خائف ہیں اور اسرائیل سے ملکر حماس کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں-

یورپی یونین کا غزہ کی حالت زار پر اظہار تشویش

غزہ میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی سے ابتر انسانی حالت پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کیا ہے-

قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں: پاکستان

پاکستان نے فلسطینی باشندوں کے حق خودارادیت، آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست اور قبلہ اول کی یہودی قبضہ سے آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے-

مصری شہریوں کے اسرائیلی قومیت حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ

مصر کی پارلیمنٹ میں اخوان المسلمون کے رکن فرید اسماعیل نے مصری شہریوں کے اسرائیلی خواتین سے شادی کرنے اور اسرائیلی قومیت حاصل کرنے کے رجحان سے متنبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی قومیت حاصل کرنے کا رجحان مصر کی قومی سلامتی کے لئے خطرناک ہے-