چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی خبریں

اردن کی ٹریڈ یونینز کا حکومت سے اسرائیلی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ

اردن کی تجارتی انجمنوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی قیادت کو اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کی ہے-

غزہ کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے: ریڈ کراس

غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس آفس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں برقی رو کی عدم دستیابی کی وجہ سے نظام زندگی تلپٹ ہو چکا ہے اور بنیادی اشیائے ضرورت بھی ختم ہو رہی ہیں-

کی میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ

بھارت نے فلسطینی عوام پراسرائیل کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے فریقین کے ساتھ پرامن رہنے پر زور دیا ہے -

حماس میڈیا جنگ جیتنے میں کامیاب

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) گزشتہ ہفتے میڈیا کی سطح پر اسرئیل کے خلاف کامیاب رہی ہے -

یمن میں سرکاری طور پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منانے کا آغاز

یمن میں سرکاری طور پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جارہا ہے - ہفتہ اظہار یکجہتی کی افتتاحی تقریب میں یمنی وزیراعظم کی دعوت پر لبنان ‘ اردن اور فلسطین سے مہمانوں نے شرکت کی -

کارگل جنگ میں بھارت کی مدد کی: اسرائیل کا اعتراف

اسرائیل نے کہا کہ 1999 میں کارگل جنگ کے دوران اس نے بھارت کی مدد کی -

سابق مصری وزیر خارجہ کی احمد الغائط کے بیان پر تنقید

سابق مصری وزیر خارجہ احمد ماہر نے موجودہ مصری وزیر خارجہ احمد الغائط کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کے خلاف بات کی ہے اور اس کے موثر ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے -

غزہ پر معاشی ناکہ بندی کی اسرائیلی پالیسی ناکام ہوگئی: یورپی مندوب

یورپی یونین کے مندوب برائے مشرق وسطی مارک اوٹ نے کہا کہ ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر معاشی ناکہ بندی کی پالیسی غلط ہے، جلد اس کے منفی نتائج سے اسرائیل کے سامنے جائیں گے-

غزہ راہداریوں کے معاملے پر مصر اور سعودی عرب میں مذاکرات

غزہ کی بین الاقوامی راہداریوں کا مسئلہ حل کرنے اور فلسطینیوں کے بیرونی دنیا سے رابطہ قائم کرنے کے حوالے سے مصر اور سعودی عرب میں مذاکرات جاری ہیں-

اسرائیلی جاسوسی سیٹلائٹ کی بھارت سے لانچنگ پر ایران کی شدید تنقید

ایران نے اسرائیلی جاسوسی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔