پنج شنبه 01/می/2025

عالمی خبریں

حصار بندی کے باعث غزہ کے حالات خراب تر ہو رہے ہیں: اقوام متحدہ

فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ‘‘اونروا’’ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں غذائی مواد اور ایندھن کی شدید کمی واقع ہوگئی ہے -

سعودی فرمانروا اور مصری صدر کے درمیان ملاقات

خادم الحرمین الشریفین ملک عبداللہ نے مصری صدر حسنی مبارک سے لبنان ،فلسطین، عراق اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی-

کنیڈا میں یہودیوں پر حملوں میں اضافہ

یہودیوں کے گروپ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کنیڈا میں یہودیوں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے-

مصر میں مجوزہ کانفرنس میں امریکہ ،مصر ،اسرائیل کی قیادت شرکت کرے گی

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس مئی کے وسط میں ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس مصر میں ہوگی اور اس کانفرنس میں امریکی صدر جارج بش، اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور مصری صدر حسنی مبارک شرکت کریں گے-

بشار الاسد کو دھمکی آمیز خط کا انکشاف

اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو ایک دھمکی آمیز خط بھیجنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں مبینہ طور پر اسرائیلی وزیر اعظم نے حزب اللہ کے کمانڈر عماد مغنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے کسی بھی کارروائی سے خبردار کیا تھا-

روس کے یہودیوں کی اکثریت روس نہیں آنا چاہتی

سابق سوویت یونین کی ریاستوں میں مقیم 87 فیصد یہودی ملک سے باہر جانے کے خواہش مند ہیں لیکن ان میں سے صرف 36 فیصد اسرائیل منتقل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں-

مصر نے یورپی پارلیمانی وفد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

مصری حکام نے یورپ کے چالیس رکنی پارلیمانی وفد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا- تفصیلات کے مطابق یہ وفد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر غزہ آرہا تھا-

جامعہ ازھر نے طلبہ کو شیخ احمد یاسین کی برسی منانے سے روک دیا

مصر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ ازھر نے طلبہ کو فلسطینی راہنماء شیخ احمد یاسین شہید کی برسی منانے سے روک دیا-

نسل پرستی کے خلاف منعقدہ کانفرنس کے بائیکاٹ کے لیے صہیونی سازشیں

نوبل پرائز حاصل کرنے والے امریکی صہیونی ادیب ایلی فیزل، مشہور امریکی قانون دان درشیفیتس اور امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ جیمز ولسی نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نسل پرستی کے خلاف بین الاقوامی کانفرنس کا بائیکاٹ کرے-

امریکہ سے F22 خریدنے کے لیے اسرائیل کی دوبارہ کوشش

ایران کے ایٹمی طاقت بننے کے خطرات سے مقابلے کے لیے اسرائیل امریکہ سے ایف بائیس خریدنے کی دوبارہ کوشش کررہا ہے-