جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

سال کے آخر تک مشرق وسطی امن معاہدے کا امکان نہیں

مصر کے وزیر خارجہ احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین اس سال کے اختتام تک امن معاہدہ طے پانے کا امکان نہیں ہے-

حماس سے روابط کا فرانسیسی اعتراف اسرائیل اور امریکہ کے منہ پر تماچہ ہے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فرانس کی جانب سے حماس سے روابط کے اعتراف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیرس کی جانب سے حماس سے روابط کا اعتراف اسرائیل اور امریکہ سمیت حماس مخالف ممالک کے منہ پر تماچہ ہے-

حماس سے روابط رکھنے پر واشنگٹن کی فرانس پر تنقید

امریکہ نے فرانس پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے روابط بڑھانے پر کو کڑی تنقید کی- امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور فرانس کی جانب سے اس سے روابط رکھنا تشویش ناک ہے-

اسلامک ایکشن فرنٹ کی اردن کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید

اردن کی بڑی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے- جماعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن خارجہ پالیسی امریکی خواہشات کی مرھون منت ہے- اردن کو علاقائی مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے-

گھروں کو واپسی کا وقت قریب آ گیا ہے: یورپین فلسطینی

سانحہ قیام اسرائیل کے ساٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر یورپ میں فلسطینیوں نے دستاویز جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی کو واپسی کا وقت قریب آگیا ہے- وہ جلد ہی اپنے وطن واپس جائیں گے جہاں سے انہیں 1948ء میں نکال دیا گیا تھا-

حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کے لیے روس کی پیشکش

روس نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور فتح کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی ہے- روس نائب وزیر خارجہ الیکزنڈر سطنوف نے ماسکو میں ایرانی سفیر غلام رضا انصاری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے-

موقع ملتے ہی جعلی اسرائیلی ریاست کو نیست و نابود کردیں گے ،ایران

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک موقع ملتے ہی اسرائیل کی جعلی ریاست کو نیست و نابود کردیں گے جو پہلے ہی موت کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔اسرائیل کے خلاف ایرانی صدر کا یہ سخت بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر جارج بش یہودی ریاست کا دورہ کر دہے ہیں ۔

یہودیوں کو خدا کی افضل قوم نہیں سمجھتا، آئن سٹائن کا نایاب خط

دنیا کے عظیم مؤجد، فلسفی اور مذہب کے لحاظ سے یہودی البرٹ آئن سٹائن کے ایک نایاب خط کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ خدا کے وجود سے منکر تھے اور یہودیوں کو دنیا کی منتخب قوم نہیں سمجھتے تھے-

اسرائیل فلسطینیوں کی جانوں سے کھیل رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بجلی اور ایندھن فراہم نہ کیا گیا تو پورا غزہ شہر ایک دھماکے سے تباہ ہو سکتا ہے-

امریکہ کا غزہ میں آپریشن کیلئے اسرائیل کو گرین سگنل

لبنان کے ایک اخبار میں اتوار کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ امریکہ نے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کیلئے اسرائیل کو گرین سگنل دیدیا ہے-