
قطری وزیر اعظم کے خلاف مواد کی اشاعت، کویتی اخبار کو جرمانہ
جمعرات-29-مئی-2008
ایک کویتی عدالت مقامی روزنامے "الوطن" کو ازالہ حیثیت عرفی کے ایک مقدمے میں جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اخبار پر الزام تھا کہ اس میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں قطری وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی پر اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات قائم کرنےکا الزام عائد کیا گیا تھا۔