شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

یورپی یونین کے اراکین پارلیمان کا وعدہ :محاصرہ ختم کرانے کے لیے مہم

یورپین پارلیمنٹ کی نائب سربراہ لوئز امور گنتنی کی قیادت میں یورپین پارلیمانی وفد کا کہناہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہاہے اس کے حوالے سے بیداری کی ایک مہم شروع کی جائے گی تاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی محاصرے کا خاتمہ کیاجاسکے اور اہل فلسطین پر جو پابندیاں عائد ہیں وہ ختم کی جاسکیں-

الخلیل صورت حال ابتر ہے :یورپین یونین

یورپین پارلیمنٹ کی رکن ڈیوڈ ہیمرسٹین نے کہاہے کہ الخلیل شہر میں صورت حال ناگفتہ بہ ہے اور مغربی کنارے کی صورت حال بھی خطرناک ہے، انہوں نے کہاکہ یہ شہر اسرائیل کے بدترین تشدد کی زد میں ہے -

وزارتوں کی تقسیم پراختلاف، نئی لبنانی حکومت کا اعلان مؤخر

لبنان میں حزب اختلاف اور اکثریتی پارٹی کے اتحاد کے درمیان وزارتوں کی تقسیم پراختلاف کے باعث نئی حکومت کے اعلان میں تاخیر ہو گئی ہے۔

حزب اللہ نے مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی باقیات واپس کردیں

اسرائیل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جاسوس کو رہا کردیا ہے- جواب میں حزب اللہ نے 2006ء میں لبنان جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی باقیات واپس کردی ہیں-

مسلم دنیا اسرائیل کو مٹانے کیلئے آگے بڑھے: ایران

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خاتمے کے لیے آگے بڑھے- تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے انقلابی راہنماء آیت اللہ خامنائی کا حولہ دیا

امریکی فوج میں ریکارڈ خودکشیاں

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران ایک سو پندرہ فوجی جوانوں نے خود کشی کی جو اب تک ایک سال کے دوران خودکشیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اسرائیل میں انسداد فلسطینی مزاحمت کے لیے غیر اعلانیہ بین الاقوامی کانفرنس

انسداد فلسطینی مزاحمت کے لیے اسرائیل میں وزیر داخلہ آفی دیختر کے زیر انتظام بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جسے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام دیا گیا ہے-

صہیونی لابی امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے :سٹیفن والٹ

صہیونی لابی امریکہ کو نقصان پہنچا رہی ہے - ہارورڈ یونیورسٹی میں امریکی عالمی سیاست کے استاذ سٹیفن والڈ نے کہاہے کہ صہیونی لابی نے امریکی انتظامیہ پر دباؤ کی جو پالیسی اختیار کررکھی ہے اس سے امریکہ کے مفادات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ اسرائیل کو بھی نقصان پہنچے گا-

سری لنکا میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے

سری لنکا میں فلسطین میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے-

اسرائیل نے غزہ میں قتل عام کی مہم شروع کررکھی ہے :یورپی مہم

غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے یورپی مہم نے اسرائیلی قابض انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانوں کے قتل عام کی مرتکب ہو رہے ہیں، انہوں نے غزہ کی پٹی محاصرے کو ’’جدید تاریخ کی بدترین بند ش ‘‘قرار دیا -