شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

القاعدہ سے تعلق کا الزام؛ مشرقی بیت المقدس سے 6 اسرائیلی گرفتار

اسرائیل میں داخلی سیکورٹی کے ادارے "شین بیت" نے دوعرب اسرائیلیوں جبکہ مشرقی بیت المقدس کے چار رہائشیوں کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے لیا۔ ان پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور مقامی سطح پر القاعدہ کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسرائیل کی جانب سے سمیر القنطار کو دھمکیاں

اسرائیل نے حال ہی میں رہائی پانے والے سابق لبنانی قیدی کو دھمکی دی ہے- عبرانی روزنامے ’’یدیعوت احرانوت ‘‘نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرئیل حزب اللہ معاہدے کے بعد رہائی پانے والے سمیر القنطار اس قابل ہے کہ اسے موت کی سزا دی جائے-

صحرائے سیناء میں القاعدہ داخل ہوگئی ہے تمام اسرائیلی شہری علاقہ چھوڑ دیں

انسداد دہشت گردی کی اسرائیلی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ مصر کے جزیرہ نما سیناء میں داخل ہوچکی ہے-

اسرائیلی نیشنل امیگریشن اتھارٹی کا قیام

سرحدوں کی نگرانی میں بہتری لانے کے لیے اسرائیل نے نیشنل امیگریشن اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے-

لبنانی فن کاروں کو اسرائیلی جان کر نشانہ بنایا گیا

اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک نامعلوم مسلح شخص نے چھے فن کاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی.

پیرس اجلاس کے معاہدے پر اختلاف

فرانس کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی رہنماء پیرس میں بحیرہ روم کے ساحلی ممالک اور یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں طے پانے والے معاہدے پر متفق نہیں ہوئے ہیں۔

سعودی فرمانروا نے بین المذاہب مذاکرات پر عالمی کانفرنس کا افتتاح کیا

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے انتہا پسندانہ تشدد کے خاتمے کی اپیل کے ساتھ بین المذاہب کانفرنس کا افتتاح کیا، جس میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے علماٗ اور دانشور نے شرکت کر رہے ہیں۔

لبنانی اسیران اسرائیلی قید سے رہا، حسن نصر اللہ کا خیر مقدم

لبنان کی ایران نواز تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نے بیروت میں ایک بڑے جلسے میں اسرائیل سے رہائی پانے والے پانچ لبنانی شہریوں کا استقبال کیا۔

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے بحیرہ روم کانفرنس کی خاموشی کی مذمت

غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے یورپی مہم نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ یونین برائے بحیرہ روم کانفرنس فلسطینی لوگوں کے مصائب و مشکلات کا ذکر کیے بغیر ختم ہوگئی ہے جبکہ غزہ کی پٹی کے لوگ آزمائشوں اور ناکہ بندی کے تیسرے سال میں داخل ہوگئے ہیں-

خادم الحرمین الشریفین کی میزبانی میں میڈرڈ میں بین مذہبی کانفرنس

سعودی عرب کے فرما روا شاہ عبد الله بن عبد العزيز کی ایما پر سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں آج سے ایک بین مذہبی کانفرنس ہو رہی ہے