شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

پادری الیاس شقور کا اسرائیل نواز موقف القدس کےعیسائیوں نے مسترد کر دیا

سنہہ 1948ء میں اسرائیل کے زیر تسلط جانے والےعرب علاقوں میں متعدد مسیحی عرب شخصیات نے لاٹ پادری الیاس شقور کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے مسیحیوں کو مسلمانوں سے کم وطن پرست قراردیا تھا۔

سابق اسرائیلی وزیردفاع سمیت 6 شخصیات کے خلاف وارنٹ گرفتاری

اسپین کی عدالت نے جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیل کی 6 اعلی فوجی اور سیاسی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں-

بارک اوباما منتخب ہونے پر مشرق وسطیٰ امن عمل دوبارہ شروع کریں گے

امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما نے بدھ کے روز مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کے موقع پر اسرائیل کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو مشرق وسطیٰ کا امن عمل دوبارہ شروع کریں گے.

مصر اسرائیل کو گیس فروخت کرنے کو حرام قرار دیں لبنانی علماء کمیٹی

جنوبی لبنان کے علماء کی کمیٹی کے سربراہ علامہ عفیف نابلسی نے مصر کے مفتی اعظم کو خط لکھاہے کہ جس میں مفتی اعظم مصر سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اسرائیل کو قدرتی گیس فروخت کرنے کو حرام قرار دینے کا فتوی جاری کریں-

حماس اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرے: ٹونی بلیئر

مشرق وسطی کے حوالے سے چار رکنی بین الاقوامی کمیٹی کے نمائندے اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے کہاہے کہ اسرائیل کوتسلیم کئے جانے کے بغیر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے براہ راست رابطے نہیں کئے جائیں گے-

ہسپانوی عدالت نے6 اسرائیلی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

سپین کی قومی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے الزام میں چھ سابق اسرائیلی افسران کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں-

حسن نصراللہ کی اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے مزید تبادلے پر آمادگی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بین کی مون نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی تفصیلات منگل کے روزجاری کردی ہیں جس میں اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے مزید تبادلے کی شرائط بیان کی گئی ہیں.

اردن سے امدادی اشیاء کا قافلہ غزہ کی طرف روانہ

اردن کے ملازمین کی یونین کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے امدادی اشیاء کا قافلہ غزہ کی طرف روانہ ہوگیاہے-

برطانوی وزیر اعظم کا کنیسٹ سے خطاب میں ایران کو دھمکیاں

فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے- گزشتہ روز عوامی مزاحمتی کمیٹی کے عسکری ونگ ابو ناصر الدین نے خان یونس کے مشرق میں واقع کیسوفیم اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر چار میزائل داغے-

دنیا کو انسانی بحالی کے بحران کا سامنا ہے:اقوام متحدہ

اقوم متحدہ میں انسانی بحالی کے پروگرام کی ڈائریکٹر اناتیبا بجو کانے کہاہے کہ دنیا میں ایک ارب لوگ کچی آبادیوں اور بے ہنگم رہائشی علاقوں میں رہ رہے ہیں اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے-