شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ تنازع کا واحد حل سفارت کاری ہے

ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر مغرب کیساتھ تنازع کا واحد حل سفارتکاری ہے،ایٹمی معاملہ سلجھانے کیلئے بات چیت اور قانون کی پاس داری کے بغیر کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

اسرائیل سے روابط کے الزام میں ایرانی بیہائیوں کی گرفتاریاں

ایران نے بیہائی قبیلے سے تعلق رکھنے والے سات افراد کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے.

صومالیہ میں بم دھماکا: 13 افراد ہلاک،50 زخمی

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اتوار کے روزسڑک کے کنارے رکھے بم کے دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور پچاس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں

مراکشی شہداء کے جسد خاکی کے استقبال کے لیے بے تاب

مراکش کے تین خاندان فلسطین میں شہید ہونے والے اپنے بیٹوں کے جسد خاکی کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں- ان شہداء کے جسد خاکی قیدیوں کے تبادلے میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سپرد کئے ہیں-

ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم

یورینیم کی افزودگی ترک کرکے لیے ایران کو عالمی طاقتوں کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے ۔

روس کا ایٹمی آبدوز سے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

روس نے ایٹمی آبدوز سے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ روس کی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر ایگور ڈیگلو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تجربہ گذشتہ روز بیرنس کے سمندر میں کیا گیا۔

اسرائیل سے بات ہوگی، حماس سے نہیں: باراک اوباما

ڈیموکریٹک امریکی صدارتی امیدوار باراک اوباما نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے بات چیت نہ کرنے کی بش کی پالیسی کی حمایت کی ہے-

ستر فلسطینیوں کو روزانہ قتل کرنے کا خواہش مند متوقع وزیر اعظم

اسرائیلی نائب وزیر اعظم شائول موفاز جب چیف آف آرمی سٹاف تھے تحریک اقصی دوئم کے دوران ستر فلسطینیوں کو روزانہ قتل کیے جانے کا مطالبہ کرتے تھے-

اسرائیل اور شام کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور مکمل

اسرائیل اور شام کے درمیان ترکی کی ثالثی میں استنبول میں بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہوگیا ہے جس میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا-

ایران دشمنوں کا مقابلہ اپنی طاقت سے کرے گا،احمدی نژاد

.ایران کے صدر احمدی نژاد نے مغربی ممالک جانب سے ایٹمی پروگرام کو منجمند کئے جانے کیلئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کا مقابلہ اپنی طاقت سے کرے گا ۔ مغربی ممالک کی جانب سے ایران کو ڈیڈ لائین 19جولائی کو دی گئی تھی