یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

انور ابراہیم نے ملائیشیا کے رکن پارلیمنٹ کا حلف اٹھا لیا

ملائیشیاکے حزبِ اختلاف کےراہنما انور ابراہیم نےتقریباً ایک عشرے تک پارلیمنٹ سے باہر رہنے کے بعد رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے پارلیمنٹ سے واک آوٹ کیا

ڈیموکریٹک پارٹی نے بارک اوباما کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

ڈیموکریٹک پارٹی نے بارک اوباما کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔امریکی ریاست ڈینور میں صدارتی امیدوار کی باقاعدہ نامزدگی کیلئے ڈیلی گیٹس اپنے ووٹ ڈال دیئے

اسرائیل لبنان کودھمکیاں دینا بند کردے،مصرکا انتباہ

مصر نے اسرائیل پر زوردیا ہے کہ وہ لبنان کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کردے.یہ بات مصر کے وزیرخارجہ احمد عبدالغیث نے بیروت میں لبنان کے صدرمائیکل سلیمان کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوزکانفرنس میں کہی.

عراق میں فلسطینیوں کی رجسٹریشن کا کام شروع

عراقی حکومت نے 1948ء اور 1967ء کے دوران فلسطین سے ہجرت کر کے عراق آنے والوں کی رجسٹریشن شروع کی ہے-

اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے: حسنی مبارک

مصری صدر حسنی مبارک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے- منگل کے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے حوالے سے انہیں اسرائیلی اقدامات پر تشویش ہے-

دارفرکے باغیوں نے فرانس جانے کے لئے سوڈان کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا

دارفر سے تعلق رکھنے والے باغیوں نے سوڈان کا مسافر طیارہ اغوا کر نے کے بعد لیبیا کے ایک ائیرپورٹ پراتار لیاہے جس میں سو سے زیادہ مسافر سوار ہیں جبکہ لیبیا کے حکام اور ہائی جیکروں کے درمیان بات چیت شروع ہو گئی ہے.

بڑی طاقتوں کی روس پرابخازیہ اوراوسیشیا کوآزاد ملک تسلیم کرنے پرتنقید

مغربی طاقتوں نے روس کی جانب سے جارجیا سے علاحدگی اختیار کرنے والی دوریاستوں جنوبی اوسیشیا اور ابخازیہ کو آزاد ملک تسلیم کرنے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اس اقدام پرملک کی سفارتی تنہائی کے امکان کو مسترد کردیا ہے.

بارک اوباما کے قتل کی سازش تیارکرنے والے چار افرادگرفتار

ڈینورمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں چار افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے.

لبنان میں عالمی افواج کی موجودگی میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے توسیع کا مطالبہ

اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے حکومت کو قرارداد نمبر 1701 میں ایک سال توسیع کرنے کی حمایت کی سفارش کی ہے-

اردن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے

اردن میں غزہ پر اسرائیلی معاشی ناکہ بندی اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرے کیے گئے- مسجد اقصی کی آتش زدگی کی انتالیس ویں سال کے موقع پر ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے-